پامرد

{ پا + مَرْد }

تفصیلات

iفارسی اسم |پا| کے ساتھ فارسی ہی سے اسم جامد |مرد| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٨٠٩ء کو "مخزن العرفان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

پامرد کے معنی

١ - مدد گار، شفیع، دستگیر۔

 کمالا یہاں پیر شہ میر سا ضرورت ہے پامرد اور دستیار (١٨٠٩ء، شاہ کمال، مخزن العرفان، ٨٧)

٢ - جس کا پانو کسی مشکل یا سختی میں نہ ڈگمگانے، مستقل مزاجی، باہمت، باحوصلہ۔