پانی کے مول
{ پا + نی + کے + مول (و مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |پانی| کے ساتھ حرف اضافت |کے| لگا کر سنسکرت اسم |مول| لگانے سے مرکب |پانی کے مول| اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
پانی کے مول کے معنی
١ - نہایت ارزاں اور سستا۔
پیتے ہیں اب جناب مشیخت مآب بھی پانی کے مول بکنے لگی ہے شراب بھی (١٩٠٥ء، یادگار داغ، ١٨٤)