پاٹنا کے معنی

پاٹنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پاٹ + نا }

تفصیلات

iسنسکرت الاصل لفظ |پٹ| سے ماخوذ اسم |پاٹ| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت |نا| بطور علامت مصدر بڑھانے سے |پاٹنا| بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٥٤ء کو "دیوان اسیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اٹم کرنا","پانی دینا","پُر کرنا","پوشِش کرنا","چھت ڈالنا","ریل پیل کرنا","گڑھے کو بھرنا","مالا مال کرنا","نہال کرنا","ڈھیر لگانا"]

پٹ+انن پاٹْنا

اسم

فعل متعدی

پاٹنا کے معنی

١ - (گڑھے یا نشیب وغیرہ کو) مٹی یا کوئی چیز ڈال کر بھرنا یا ہموار کرنا۔

 بھر نہیں سکتا کبھی لالچ کا پیٹ دھنستا رہتا ہے گڑھا پاٹا ہوا (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٣٠)

٢ - (چھت) چھانا، ڈالنا۔

"اتنی دولت دیتے کہ گھروں میں چاندی کی چھتیں پاٹتے۔" (١٨٩١ء، ایامٰی، ٩٢)

٣ - (کسی چیز کی) ریل پیل کر دینا، ڈھیر لگا دینا۔

 طعنوں سے کان پاٹ دوں مانوں نہ ان کی روک تھام توبہ وہ مجھ سے بول جائیں تو مرا مومنہ ہے نام (١٩٢٥ء، عالم خیال، ٣٥)

٤ - ڈھانکنا، افراط سے کوئی چیز ڈال دینا۔

 اس ڈر سے لاغری میں اٹھایا چمن سے ہاتھ پھولوں سے پاٹ دے نہ کہیں باغباں مجھے (١٨٥٨ء، امانت، دیوان، ٩٢)

٥ - پانی دینا، سینچنا، پٹانا۔ (فرہنگ آصفیہ، 363:1)۔

 اس کے دینے کی انتہا کیا ہے جس نے تاروں کو دے کے پاٹ دیا (١٩٠٥ء، داغ (نور اللغات، ٦:٢))

٦ - ادا کرنا۔ (پلیٹس)۔

٧ - نہال کرنا، مالا مال کرنا۔ (فرہنگ آصفیہ، 363)۔

پاٹنا english meaning

to lay planks(across)to board (a floor); to roofcovershut or close in; to fillfill up (a wellholeditch); to overstockheappileaccumulate; to waterirrigate; to pay.

Related Words of "پاٹنا":