پاپلین

{ پاپ + لِین }

تفصیلات

iانگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٥١ء کو "شکست کے بعد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["Poplin "," پاپْلِین"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

پاپلین کے معنی

١ - ایک قسم کا ریشمی کپڑا جو آئرستان میں بنتا ہے، ریشمی اور سوتی تانے بانے سے بنا ہوا کپڑا؛ یا اسی قسم کا مصنوعی کپڑا۔

"رسالہ ساقی پڑھیے، کورے لٹھے پر شایع ہوتا ہے، خالص پاپلین کی جلد ہے۔" (١٩٥١ء، شکست کے بعد، ٢١٩)