پاپلیٹ

{ پاپ + لیٹ (ی مجہول) }

تفصیلات

iانگریزی اسم |Pomfret| سے اردو میں ماخوذ |پاپلیٹ| عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "شاہی دسترخوان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["Pomfret "," پاپْلیٹ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

پاپلیٹ کے معنی

١ - مچھلی کی ایک قسم جو بحر ہند اور بحرالکاہل میں پائی جاتی ہے، چھمنا مچھلی۔

"سمندر کے کھارے پانی کی مچھلی پاپلیٹ . کم کانٹے والی ہوتی ہیں۔" (١٩٤٧ء، شاہی دسترخوان، ١١٥)