پاک دامنی

{ پاک + دا + مَنی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |پاک| کے ساتھ فارسی صفت |دامن| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |پاک دامنی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "تصانیف احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

پاک دامنی کے معنی

١ - پارسا، گناہ سے مبرا۔

"پاک دامنی پر اس گہرے دھبے کے آنے کا فوٹو کھنچ گیا۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٤)

مترادف

پارسائی