پاکھنڈی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Pakhandi meanings and details

پاکھنڈی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پا + کھَن + ڈی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم کیفیت |پاکھنڈ| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے |پاکھنڈی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣١ء کو "بہارستان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے دین","شر انگیز","شعبدہ گر"]

پاشنڈ پاکھَنْڈ پاکھَنْڈی

اسم

صفت نسبتی

پاکھنڈی کے معنی

١ - پاشنڈی، جوگی کے بھیس میں چنڈال۔

 خدا محفوظ رکھے ان دیانندی حریفوں سے قیامت کی ہے چال ان کی بلا کے یہ ہیں پاکھنڈی (١٩٣١ء، بہارستان، ٥٠٠)

٢ - فریبی، دھوکے باز۔

"تم نے مجھے خونی کہا، پاکھنڈی کہا اور کیا کہنا چاہتی ہو۔" (١٩٦٢ء، معصومہ، ٢٣١)

پاکھنڈی کے مترادف

فسادی

بدذات, بدعتی, جھگڑالو, دغاباز, ریاکار, شرارتی, شریر, فریبی, فسادی

پاکھنڈی or Pakhandi english Translation

deceitfulfraudulent (person)hypocritehypocriticalmischief-monger

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!