پاکھنڈ کے معنی

پاکھنڈ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پا + کھَنْڈ }

تفصیلات

iسنسکرت الاصل لفظ |پاشنڈ| سے اردو میں ماخوذ |پاکھنڈ| بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٤ء کو "تذکرۂ غوثیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بد ذاتی","بے دینی","شر انگیزی","ظاہر داری","لغوی معنی بدعت","وہ عبادت جو صرف دکھاوے کی ہو"]

پاشنڈ پاکھَنْڈ

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

پاکھنڈ کے معنی

١ - دھوکا، فریب، ریاکاری۔

"اے دیوانے یہ کیا پاکھنڈ تونے بنا کر رکھا ہے۔" (١٩٣٩ء، حکایات رومی، ١١١:١)

٢ - شرارت، حرمزدگی، بدذاتی، جھگڑا۔

"تمہیں پورا یقین ہے کہ یہ سب پاکھنڈ شیر خان نے پھیلایا ہے۔" (١٩٠١ء، جنگل میں منگل، ٤٥)

پاکھنڈ کے مترادف

شرارت

بناوٹ, بکھیرا, بھگل, تصنع, جُل, جھگڑا, چھل, دغا, دکھاوا, دھوکا, رفض, ریا, شرارت, فریب, فساد, نمائش, کپٹ

پاکھنڈ english meaning

heresyheterodoxyfalse doctrine; blasphemywickedness; deceit in religious mattershypocrisydis-simulationpretencedisguise; heretic.

محاورات

  • اس کے پاکھنڈ دیکھ کر سارا گھر تھرا اٹھا

Related Words of "پاکھنڈ":