پاگل کے معنی
پاگل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + گَل }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٢ء میں "سخنِ بے مثال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پاک","جاہل","بے وقوف","خارج العقل","سر پھرا","شوریدہ سر واہی","کم فہم"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع ندائی : پاگَلو[پا + گَلو (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : پاگَلوں[پا + گَلوں (و مجہول)]
پاگل کے معنی
"جب آنحضرت نے بتوں کے خلاف وعظ کہنا شروع کیا تو اکثر لوگوں نے (نعوذباللہ) پاگل سمجھ لیا۔" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٣١٦:٤)
"ارے یہ کس پاگل نے لکھی ہے۔" (١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ١٠٣:١)
پاگل کے مترادف
خبطی, شوریدہ, شیدا, جنونی, سودائی, باولا, مجنون
احمق, الحواس, باؤلہ, باڑہ, بیوقوف, پگلا, حیران, خبطی, خفقانی, دیوانہ, رملا, سودائی, سڑی, مجذوب, مجنون, مخبوط, مفتون, مورکھ, نادان, کملا
پاگل کے جملے اور مرکبات
پاگل خانہ, پاگل پن
پاگل english meaning
(used as last member of compounds)a foolA mad manadoptingan idiot or madchoosingfoolishinsanepreferringselecting
شاعری
- تہارے لمس نے خوشبو کو کردیا پاگل
پھر اس کے بعد چمن کا چمن ہُوا پاگل - ڈرتاہوں پاگل ہی نہ مجھ کو کر ڈالیں
رات‘ سمندر‘ چاند‘ سفر اور خاموشی - ہَونی۔ انہونی
بادل ہوں یا کہ دریا‘ دونوں نہیں رُکیں گے
صحرا کی ریت یونہی بازو کشا رہے گی!
موسم ہو یا کہ لمحہ‘ دونوں نہیں رُکیں گے
بے چین منظروں میں بے کل دُعا رہے گی!
سپنا ہو یا کہ سایا‘ دونوں نہیں رُکیں گے
رستوں میں ہاتھ ملتی پاگل ہُوا رہے گی!
آنکھیں مری ہوں یا ہو چہرا ترا اے جاناں
اس گرد بادِ غم میں دونوں ہی خاک ہوں گے
دونوں نہیں رہیں گے!
لیکن یہ خاک اپنی اِس خاکداں سے اُٹھ کر
تاروں میں جا رہے گی
جو درد کے مسافر‘ آئیں گے بعد اپنے
اُن کے لیے وفا کا یہ راستہ رہے گی - موسمِ عشق کی آہٹ سے ہی ہر اک چیز بدل جاتی ہے
راتیں پاگل کردیتی ہیں دن دیوانے ہوجاتے ہیں - ناریل کے درختوں کی پاگل ہوا کھل گئےبادباں لوٹ جا لوٹ جا
سانولی سرزمیں پر میں اگلے برس پھول کھلنے سے پہلے ہی آجاؤں گا - یہ جگ موہ کی بھول بھلیاں من کا بالک چنچل ہے
کوئی پجاری گیانی ہے اور کوئی پجاری پاگل ہے - بھالے کا پروئے ملے راج ونس
چھتر پال پاگل چلے راج ہنس - خواہشیں آئیں کہاں سے‘ کیوں اچھلتا ہے لہو
رُت ہری کیونکر ہوئی‘ پاگل ہَوا کیسے ہوئی
محاورات
- پاگل (پاگلوں) کے سر کیا سینگ (لگے) ہوتے ہیں
- پاگل کردینا یا کرنا
- پاگل ہو جانا
- پاگل ہونا
- پاگلوں کے سر کیا سینگ ہوتے ہیں؟