پتلا کے معنی

پتلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَت + لا }{ پُت + لا }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو میں آیا، سنسکرت میں |پاترٹہ| استعمال ہوتا تھا لیکن اردو میں |پتلا| لکھا اور بولا جاتا ہے۔ ١٦٤٥ء "قصہ بے نظیر" میں استعمال ہوا۔, iسنسکرت میں اسم |پُتّلک| سے ماخوذ |پُتلا| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٩ء میں |طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آٹے کا بت جو ساحر اس انسان کی شکل کا بناتے ہیں جسے نقصان پہنچانا منظور ہو","ایک پودا","بہنے والا","بہنے والی چیز","تلوار کا قبضہ","خوبرو شخص","خوبصورت آدمی","دھان پان","صدقے کا گڈا گڑیا","غلیظ کا نقیض"]

پاترٹہ پَتْلاپُتّلک پُتلا

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : پَتْلی[پَت + لی]
  • جمع : پَتْلے[پَت + لے]
  • جمع غیر ندائی : پَتْلوں[پَت + لوں (و مجہول)]
  • واحد غیر ندائی : پُتلے[پُت + لے]
  • جمع : پُتلے[پُت + لے]
  • جمع غیر ندائی : پُتْلوں[پُت + لوں (و مجہول)]

پتلا کے معنی

١ - باریک، مہین، لاغر، دبلا۔

"اس کا جسم لا محالہ دبلا اور پتلا ہو جاتا ہے" (١٩٣٦ء، شرحِ اسباب، ٣٣٢)

٢ - رقیق، سیال، پانی کی طرح کا۔

"پتلا شوربا" (١٩٢٦ء، نوراللغات، ٤٦:٢)

٣ - تنگ، گنجائش میں کم، سکڑا ہوا۔

"مصر کے قدیم حملہ آوروں کے لیے بھی پتلی گلی ایک پامال راہ تھی"۔ (ارض القرآٰن، ١٣٢:١)

٤ - ملائم، نرم

"جب پھوڑا ظاہر ہو جائے اور چھونے سے نرم اور پتلا معلوم ہو"۔ (١٩٤٧ء، جراہیات زہراوی، ١٢٤)

١ - آدمی یا جانور کا قالب، بُت، پیکر۔

|ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کہ ایک پُتلہ کے پیٹ میں بہت سی کتابیں بھر دی جاویں۔" (١٨٨٤ء، مکمل مجموعہ لیکچرز و اسپیچز، ٣٠٣)

٢ - نمونہ، مثال، ماڈل۔

 یہ منبع ہے ہر اقتدار و اثر کا یہ پُتلا ہے زندہ وقار بشر کا (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلامِ بے نظیر، ٢٨٧)

٣ - تلوار کا قبضہ، موٹھ۔ (فرہنگِ آصفیہ، 380:1)۔

|چوبدار نے کہا کہ ایک پُتلا شراب کا واسطے نگہبانوں کے جائے گا۔" (١٩٠١ء، طلسمِ نوخیز جمشیدی، ٥٤٥:٢)

٤ - (شراب کا) وہ ظرف جو کسی آدمی یا جانور کی شکل کا ہو، بط مئے۔

 میں خواب میں ہوں اور کھلی ہیں مری آنکھیں اب دل میں اتر آئے جو پتلا ہو حیا کا (١٩٣٢ء، ریاض رضواں، ١)

٥ - وجود جس میں کوئی خاصیت (بھلائی یا برائی) پائی جائے، کسی حسن یا قبح کا مجسمہ۔

پتلا کے مترادف

رقیق, کاغذی, سیال, نازک

پتلِکا, تنگ, جھنجھنا, چھریرا, دبلا, رقیق, سرتاسر, سکڑا, سیال, عرق, لاغر, ماڑا, مجسم, مہین, نازک, ناطاقت, نرم, کمزور, کومل, ہوبہو

پتلا english meaning

spareemaciatedelicateweakfeeblethin (clothpaperor liquid)slenderPuppet; large doll; small stature; idol; image; effigya bad plighta large dollA puppetDelicatefineidolimageleannarrowof exalted rank or dignitysharpstraitened circumstancesthinto be pregnant

شاعری

  • شربت اُس پانی کے آگے روتا تھا
    دودھ بھی پانی سے پتلا ہوتا تھا
  • اتم دھن کا ہے پیٹ پتلا نپٹ
    سماوے نکچ تس میں کینا کپٹ
  • یہ منج ہے ہر اقتدار و اثر کا
    یہ پتلا ہے زندہ وقار بشر کا
  • میں خواب میں ہوں اور کھلی ہیں مری آنکھیں
    اب دل میں اتر آئے جو پتلا ہو حیا کا
  • سرمہ تسخیر سے ہم خود مسخر کیوں نہ ہوں
    آنکھ کی جو پتلی تھی جادو کا پتلا ہوگئی
  • خاک کا پتلا ہے تن غم سے بھرا ہے روم روم
    پوست، پٹھہ، گوشت، رگ، نس، استخواں، خالی نہیں
  • یہ خاک کا پتلا نہ اگر حوصلہ کرتا
    کونین سے اٹھتا نہ کبھی یار محبت
  • نہیں محو تماشا بن گیا تھا
    نہیں حیرت کا پتلا بن گیا تھا
  • ساعد سیمین جاناں سے اسے کیا ہمسری
    شمع ہے چربی کا پتلا گرچہ ہے پیکر سفید
  • کچھ اندک قد بھی اوس کا بڑا ہے
    نہ موٹا ہے نہ پتلا لم چھڑا ہے

محاورات

  • آگ کا پتلا
  • آگ کا پتلا آگ کو دھائے
  • انسان گناہوں کا پتلا ہے
  • بال سے پتلا
  • پان سا پتلا چاند سا چکلا
  • پان سے پتلا‘ چاند سے چکلا
  • پتلا پان کی طرح
  • پتلا حال کرنا
  • پتلا حال ہونا
  • تن پتلا ہے خاک کا اسے دیکھ مت بھول۔ ایک دن ایسا ہوئیگا ملے دھول میں دھول

Related Words of "پتلا":