آگ کا پتلا کے معنی
آگ کا پتلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آگ + کا + پُت + لا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |آگ| کے ساتھ اردو زبان سے |کا| بطور حرف اضافت لگا کر سنسکرت زبان سے ہی ماخوذ اسم |پتلا| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء میں "فسانہ دل فریب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : آگ کے پُتْلے[آگ + کے + پُت + لے]
- جمع : آگ کے پُتْلے[آگ + کے + پُت + لے]
- جمع غیر ندائی : آگ کے پُتْلوں[آگ + کے + پُت + لوں (و مجہول)]
آگ کا پتلا کے معنی
١ - چڑچڑا، تندخو۔
"شہزادہ بہت نازک مزاج آگ کا پتلا ہے۔" (فسانہ دل فریب، ١٨٩٠ء، ٣٦)
٢ - نہایت گرم مزاج۔
"دو رتی اجوائن سے ان کے بدن میں آگ پھک گئی، آدمی کا ہے کو ہیں آگ کا پتلا ہیں۔" (امیراللغات، ١٨٩١ء، ١٤٢:١)
٣ - آگ کا بنا ہوا، نہایت گرم، شعلہ جیسا۔
ہر آہ سے جو شعلہ نمایاں ہے آگ کا پتلا بغل میں کیا دل سوزاں ہے آگ کا (کلیات جرأت، ١٨٠٩ء، ١٨٦)