پرائے خون

{ پَرا + اے + خُون }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |پرائے| کے ساتھ فارسی اسم |خون| لگانے سے مرکب |پرائے خون| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٣ء، کو "مضامین فراق" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

پرائے خون کے معنی

١ - غیر کا حسب نسب، ذات پات۔

"ہمایوں جگ کا ٹکر پردیش سے مارا دھاڑا آیا ہے. پرائے خون کی کیا چھان بین کرے گا۔" (١٩٣٣ء، فراق، مضامین، ١٣٧)