پراثر کے معنی
پراثر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پُر + اَثَر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |پر| کے ساتھ عربی اسم |اثر| لگانے سے مرکب |پراثر| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٧٢ء کو "انتخاب فغاں" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
پراثر کے معنی
١ - اثر سے بھرا ہوا، متاثر کرنے والا۔
"ایسی پراثر تصویر کھینچ دی ہے کہ جس سے ہر ایک پڑھنے والا گویا اسی جگہ بیٹھا ہوا معلوم ہوتا اورر ایک ایک بات کو اپنی آنکھ سے دیکھ رہا ہے۔" (١٨٨٥ء، بزم آخر، ٤)