پرداخت کے معنی
پرداخت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَر + داخْت }
تفصیلات
iفارسی میں مصدر |پرداختن| سے فعل ماضی مطلق |پرداخت| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٩ء کو "دیوان شاہ کمال (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پرورش کرنا","ہونا کے ساتھ","خبر گیری","ختم کرنا","دیکھ بھال","ٹھیک کرنا"]
پرداختن پَرْداخْت
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
پرداخت کے معنی
"پیغمبر صاحب ہر فرد امت کی پرداخت میں سعی کا کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھتے تھے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٢٤١:٣)
"بچوں کو ان کی ماں سے علٰیحدہ نہ کرنا چاہیے اگر بچے ماں کی پرداخت میں رہتے ہیں تو بہت جلد پرورش پاتے ہیں۔" (١٩٢٤ء، پودوں کی تجارت، ١٧)
"اس سے بڑھ کر لونڈی غلاموں کی پرداخت اور کیا ہو گی کہ مالکوں کو ان کے بیاہ دینے کی تاکید ہے" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٣٦:٢)
"یہ سب صفات اور ان سے بڑھ کر ان کی نوعیت اس شجر پر بھی منحصر ہے جس کی شاخوں نے اپنی آغوش میں ان کی پرداخت کی ہے۔" (١٩١٢ء، یاسمین، ٢٥)
حق ہم کو کمال خیر دیوے پرداخت ز شکل غیر دیوے (١٨٠٩ء، شاہ کمال، دیوان (قلمی نسخہ)، ٢١٦)
پرداخت english meaning
performing; finishing; leaving; quitting; relinquishment; favouring; cherishing; patronizingaccomplishment [P]care ; patronagecompletionname of a village near Madina in ArabiapatronzingPerformancerelinquishment
شاعری
- پرداخت میری ہو نہ سکی اک امیر سے
عقدہ کھلا نہ دل کا دعائے فقیر سے - زہے پرداخت تیری ہائے صیاد
موئے ہم آب و دانہ کو ترس کر
محاورات
- ساختہ پرداختہ ہونا
- ہر کہ آمد عمارت نو ساخت (رفت و منزل بہ دیگرے پرداخت)