پرنٹ کے معنی
پرنٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پِرِنْٹ }
تفصیلات
iانگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٣ء کو "ماہم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : پِرِنْٹس[پِرِنْٹس]
- جمع غیر ندائی : پِرِنْٹوں[پِرِن + ٹوں (و مجہول)]
پرنٹ کے معنی
١ - کپڑے پر چھپا ہوا ڈیزائن، چھپا ہوا کپڑا۔
"صفیہ بھی ہلکے نیلے پرنٹ کے اسی رنگ کے کپڑے پہنے تھی۔" (١٩٧٣ء، ماہم، ٢٥٩)
٢ - تصویر جو خلفی عکس (نگیٹیو) سے تیار کی جائے۔
"اس پلیٹ کو دھو کر اس کا مثبت (Positive) پرنٹ نکال لیا جائے۔" (١٩٧٠ء، جدید طبیعات، ١٣٧)
٣ - چھاپا؛ چھاپے کے حروف، (انگلش اردو ڈکشنری، مولوی عبدالحق)
پرنٹ english meaning
["print"]