پری پیکر کے معنی
پری پیکر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَری + پَے (ی لین) + کَر }
تفصیلات
iفارسی میں صفت |پری| کے ساتھ اسم |پیکر| بطور موصوف ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پری اندام","پری چہرہ","پری رخسار","پری رُو","پری کی شکل","پری کی صورت","خوش اندام","خوش گل","مجازاً معشوق","نہایت خوبصورت جسم والا"]
اسم
صفت ذاتی
پری پیکر کے معنی
١ - صورت شکل میں پری کی طرح حسین، نہایت خوبصورت۔
"ہم پری پیکر ہیں۔" (١٩٠٨ء، مقالاتِ شبلی، ٥٣:٢)
پری پیکر english meaning
fairy-faced; beautiful; angelica physiognomistangelic (beauty)fairy-facedvery graceful (woman)
شاعری
- لے خدا حافظ چلے مسرور ہو کر اپنے گھر
پی چکے محفل میں تیری اے پری پیکر شراب - عدم ہے تجھ دہن کا جگ میں ٹانی اے پری پیکر
اگر بالفرض و التقدیر ثانی ہے تو عنقا ہے - چاہتا ہوں اس پری پیکر سے دست آویزِ وصل
عہد نامے پر مگر مہرِ سلیماں چاہیئے - دیکھنے جب اپنی صورت وہ پری پیکر لگا
بن گیا آئینہ جوگی مونہہ کو خاکستر لگا - ترا دل اے پری پیکر اگر شہرت کا طالب نئیں
تو اپنا مکھ دِکھا کر دور کا جنجال عاشق کا