پنکھا کے معنی

پنکھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَن (ن غنہ) + کھا }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |پکش + کہ| سے ماخوذ |پنکھا| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "دیوان قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کھینچنا","ہلانا","ہونا کے ساتھ","ایک آلہ جس کے ذریعے ہوا پہنچاتے ہیں یہ یا تو ہاتھ میں پکڑ کر ہلایا جاتا ہے یا چھت میں ڈال کر رسی کے ذریعے کھینچا جاتا ہے","ایک دھات کا آلہ جو گرمی یا بجلی کے ذریعے چلتا ہے اور ہوا دیتا ہے","باد کش","س۔ پکشک","لکڑی کا ایک آلہ جن کے اندر لکڑی کے پتلے تختے نکلتے ہیں اسے دستے سے پکڑ کر چکر دیتے ہیں تو اس میں سے ہوا نکتلی ہے","موٹروں یا ہوائی جہازوں اور دیگر کلوں میں ایک آلہ جو ہوا دے کر پانی کو ٹھنڈا کرتا ہے"]

پکش+کہ پَنْکھا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : پَنْکھے[پَن + کھے]
  • جمع : پَنْکھے[پَن + کھے]
  • جمع غیر ندائی : پَنْکھوں[پَن (ن غنہ) + کھوں (و مجہول)]

پنکھا کے معنی

١ - ہوا میں حرکت پیدا کر کے گرمی سے سکون حاصل کرنے کا معمولی موٹے کاغذ تیلیوں سینکوں یا کھجور کی پتیوں سے بنا ہوا آلہ، بادزن، برقی قوت سے چلنے والا فرشی، چھت کا یا میز پر رکھنے والا میکانکی آلہ؛ کپڑے کی جھالر کو لکڑی کے تختے میں لٹکا کر چھت میں لگانے والا دیسی آلہ، بادکش، پون چکی میں چھوٹا بادبان جس سے چکی کے پروں کا رخ ہوا کی طرف رہتا ہے؛ موٹرکار ہوائی جہاز ہیلی کاپٹر اور دیگر مشینوں میں نصب شدہ ہوا پھینک آلہ۔

|پنکھا انجن اور ریڈی ایٹر کے درمیان فِٹ ہوتا ہے اور کولنگ میں جیسا کہ پہلے ذکر آ چکا ہے بہت مدد دیتا ہے۔" (١٩٢٣ء، آئینۂِ موٹر، ٨٢)

٢ - پنکھ، بازو، شانا (شاذ)

|بے عیب عمدہ گھوڑے میں - پنکھے یعنی شانے اُٹھے ہوئے اور ڈھلے ہوئے ہوتے ہیں۔" (١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ١٩:١)

٣ - [ گھڑی سازی ] قریب دو انچ لمبی ایک انچ چوڑی پتی کی شکل کا باج (بجنے والا پرزہ) کا ایک پُرزہ۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 164:1)

|اس جلوس کو دیکھو - بانس کی کھچیوں کا بڑا سا پنکھا بنا، آئینے لگا، پھولوں سے سجا، ایک لمبے رنگین بانس پر لٹکا دیا تھا۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٤١:٢)

٤ - پنکھے کی شکل کا بنا ہوا پھولوں کا نذرانہ جو ابتداً ایک مغل شہزادی کی اس مسہری میں زیب و زینت کی خاطر پھول والوں نے لگا دیا تھا جو منت بڑھانے کے لیے قطب صاحب پر چڑھائی گئی۔ بعد کو یہ رسم ہندو مسلمان غربا امراء، ہر قوم و ملت و ہر طبقہ کی یگانگت کا نشان بن گیا۔ بادشاہ کے حکم سے ہر سال بھادوں کے مہینے میں مسلمان درگاہ پر ہندو جوگ مایا جی پر پنکھا چڑھاتے یہی میلہ پھول والوں کی سیر کے نام سے بھی مشہور ہوا۔

پنکھا english meaning

A fanto gulpto swallow

شاعری

  • دھرتی سرنگیں فرش کی چوندھر سمد جوں حوض ہے
    چھپر پلنگ سات آسماں پنکھا سو تج بارا ہوا
  • پنکھا ہو کر میں ڈولے ساتھے تیرے جاؤ
    ڈولتے مجکوں جنم گیا تیرے لیکھے باؤ
  • ہرِ پروانہ جھلے پُھولوں کا پنکھا ایسا
    کہ مِئے شمع کی بھی دل کی لگی دل کی جلن
  • دھرتی سُرنگیں فرش کی چوندھر سمد جوں حوض ہے
    چھپر پلنگ سات آسماں پنکھا سو تج بارا ہوا
  • چہرے کی بلائیں لوں یہ کہہ کے ضیا دوڑی
    پنکھا لئے ہاتھوں میں جنت کی ہوا دوڑی

محاورات

  • دل کو پنکھا لگنا یا ہونا

Related Words of "پنکھا":