پوجا کے معنی

پوجا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پُو + جا }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بت پرستی","دیوتاؤں کی پرستش","فرماں برداری","ہندؤں کی عبادت کا طریقہ","ہندوؤں کی عبادت"]

پوجا پُوجا

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

پوجا کے معنی

١ - عبادت، پرستش، پرستش کا طریقہ، (مجازاً) تعظیم و تکریم کے آداب و رسوم۔

 دل میں لیکن دھیان نہیں ہے پوجا کا کچھ گیان نہیں ہے (١٩٣٧ء، آہنگ، ٦٢)

٢ - نذر، نیاز، بھینٹ (جو دیوی دیوتا پر چڑھائی جائے)۔ (فرہنگ آصفیہ)۔

|ان لال پگڑی والوں کی پوجا کرنی پڑتی ہے۔" (١٩٣٢ء، میدانِ عمل، ٤١)

٣ - [ مجازا ] خدمت، سیوا، نذرانہ (جو کسی کو مجبوراً دیا جائے)۔

پوجا کے مترادف

عبادت, سیوا, بندگی, نماز

ارچن, اکرام, بندگی, بھینٹ, پرستاری, پرستش, پوجنا, چڑھاوا, خدمت, سلیم, سیوا, عبادت, عزت, قربانی, نذر, نیاز

پوجا english meaning

honourworshiprespectreverencevenerationhomage (to superiors)adoration (of the gods); idol-worshipidolatry(dial.) worshipa mason|s hand tool for lifting and dressing mortar and plastera travelcustomarydearfamiliarhabituated

شاعری

  • لوگ پتھر کو خدا جان کے خاموش رہے
    اِک انسان کو پوجا تو گنہگار ہوں میں
  • کمال تے مہاری پوجا میں چڑی
    جو آمنج اوپر ایسی بازی کھڑی
  • دے تلک اور نہا کے وہ مہ رو
    چلی چندن لگا کے پوجا کو
  • مگر وہ تیرھویں کیلاس میں جا
    کرے ہے گوری اور شنکر کی پوجا
  • کوئی پوجا کتھا بکھانے ہے کوئی چھاپا تلک لگاتا ہے
    جب دیکھا خوب تو آخر کو سب چھوڑ اکیلا جاتا ہے
  • لکشمی پوجا کی زینت‘ دیپ مالا اس سے ہے
    منھ شب تاریک کا دنیا میں کالا اس سے ہے
  • عصمت شوق نے تحقیق کی مہلت ہی نہ دی
    ہم وہ مجنوں ہیں کہ پوجا کیے محمل خالی
  • اپنے ٹھانوں نانوں کی دوجا
    اپنی آپ کرائی پوجا

محاورات

  • تیرتھ مورت پوج کرنا۔ مت عمر گنوا۔پوجا کر کرتار کی جو ترت مکٹ ہوجائے
  • جیسا دیوتا ویسی پوجا
  • جیسے بھرشٹ دیو ویسی نکشٹ پوجا
  • سادھو تو وہی بھلا جو بھر سادھو کا بھیس پوجا کرتا رب کی ہانڈے دیس بدیس
  • سادھو تو وہی بھلا جو بھرسا دھو کا بھیس۔ پوجا کرتا رب کی ہانڈے دیس بدیس
  • ست مان کے بکرا لائے کان پکڑ سرکاٹا پوجا تھی سومالن لے گئی مورت کو دھر چاٹا
  • سستا گیہوں گھر گھر پوجا
  • نیچا کوٹان دیواں پوجان
  • وہی ‌بڑا ‌جگ۔ ‌بیچ ‌ہے ‌جن ‌پوجا ‌کرتار۔ ‌بن ‌پوجا ‌تو ‌منش ‌ہے ‌جوں ‌مائی ‌راکھ

Related Words of "پوجا":