پوشیدہ کے معنی

پوشیدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پو (و مجہول) + شی + دَہ }

تفصیلات

iفارسی مصدر |پوشیدن| کی علامت مصدر |ن| حذف کرکے لاحقۂ صفت |ہ| لگانے سے |پوشیدہ| حاصل ہوا۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت اور متعلقِ فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پُر اسرار","پیٹھ پیچھے","چھپا کر","چھپا ہوا","در پردہ","درپردہ غیبت میں","رکھنا ، کرنا ، ہونا کے ساتھ مستعمل"]

پوشیدن پوشِیدَہ

اسم

صفت ذاتی, متعلق فعل

پوشیدہ کے معنی

["١ - مخفی، پنہاں، چھپا ہوا، خفیہ۔"]

["\"وہ ظاہر اور پوشیدہ سب کچھ جانتا ہے۔\" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٠:١)"]

["١ - درپردہ، پیٹھ پیچھے، چھپ کر یا چُھپا کر۔"]

["\"جو کہ خدائے تعالٰی کی خیانت کرتا ہے پوشیدہ میں، حق تعالٰی اس کا پردہ پھاڑتا ہے ظاہر میں۔\" (١٩٢٤ء، تذکرۃ الاولیا، ٣٧٢)"]

پوشیدہ کے مترادف

گم نامی, غیبی, نہاں, مخفی, غائب, خفی

الوپ, باریک, پنہاں, چھپواں, خفی, خفیہ, درپردہ, گپت, گُپت, مخفی, مستر, مستور, مکنون, نہاں, نہفتہ

پوشیدہ کے جملے اور مرکبات

پوشیدہ خرچ

پوشیدہ english meaning

(good or evil) imaginedConcealedcoveredfanciedfancyinghiddenimaginingsuspectingulteriorunderhand

شاعری

  • پوشیدہ راز عشقِ چلا جائے تھا سو آج
    بے طاقتی نے دل کی وہ پردہ اُٹھا دیا
  • ذرّے ذرّے میں ہے پوشیدہ اگر مرگِ دوام
    آ کہ خورشید صفت وسعتِ صحرا دیکھیں
  • پوشیدہ ہوں جس طرح ارادہ ترے دل کا
    ڈھونڈے بھی اگر کوئی مجھے پا نہیں سکتا
  • پوشیدہ کیا رہا ہے حاجت جو ہر بیباں کی
    کیا شرح و بسط کریے اس خارجی ادا کا
  • پوشیدہ موں کر اے پری ہر شے دیوانا ہوئیگا
    ہوئیگا زمانے کوں جھڑپ ترجگ جھڑالا ہوئیگا
  • چشم عالم سے رہے پوشیدہ یہ آئین تو خوب
    یہ غنیمت ہے کہ خود مومن ہے محروم یقیں
  • خلقت کی آنکھ سے ہوں میں پوشیدہ اور چھپا
    اللہ دیکھتا ہے مرا ڈھانپا اور کھلا
  • پوشیدہ کوئی بدمزگی میں نہیں رکھتی
    گردن کا جو نام آئے لگی میں نہیں رکھتی
  • رفتہ رفتہ دل کو دل سے راہ ہو جائے کہیں
    اون سے مِلنے کا رہے پوشیدہ رستہ ایک اور
  • دیکھو غالب سے گر اُلجھا کوئی
    ہے ولی پوشیدہ اور کافر کُھلا

محاورات

  • پردہ پوشیدہ ہوجانا
  • چوں غرض آمد ہنر پوشیدہ شد
  • راز پوشیدہ رکھنا
  • شگوفہ ‌گاہ ‌شگفتہ ‌است ‌گاہ ‌خوشیدہ، ‌درخت ‌گاہ ‌برہنہ ‌است ‌گاہ ‌پوشیدہ
  • کسی کا پردہ پوشیدہ ہونا

Related Words of "پوشیدہ":