پپیہا کے معنی

پپیہا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَپی + ہا }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |واپیہ + کہ| سے ماخوذ |پپیہا| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٥٣ء میں "دفترِ فصاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بجانا۔ بنانا کے ساتھ) (س وَپہیَہ)","آم کے نئے اُگے ہوئے پودوں کی گٹھلی جس کے اوپر کا چھلکا بچے پھینک دیتے ہیں اور اندر کے حصے کو رگڑ کر سوراخ بنا کر بجاتے ہیں","ایک پرندہ جس کی سریلی آواز سے پی کہاں کی آواز نکلتی معلوم ہوتی ہے","ایک خوش آواز پرند کا نام جو برسات کے موسم میں پہاڑوں میں سے اتر آتا ہے اور رات کے وقت نہایت باریک آواز سے بولتا ہے۔ ہند کی عورتیں اسے پیار کا یاد دلانے والا اور غمِ جدائی کو تازہ کرنے والا خیال کرتی ہیں۔ ہندی گیتوں میں اس کو بہت باندھا ہے","پتوں کو لپیٹ کر منہ میں رکھ کر آواز نکالتے ہیں اسے بھی پیہا کہتے ہیں","مٹی خواہ دھات وغیرہ کا باجہ","مٹی یا دھات کی سیٹی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : پَپِیہے[پَپی + ہے]
  • جمع : پَپِیہے[پَپی + ہے]
  • جمع غیر ندائی : پَپِیہوں[پَپی + ہوں (و مجہول)]

پپیہا کے معنی

١ - کویل کی طرح کا مگر اس سے چھوٹا ایک خوش آواز پرندہ، اسے سنسکرت میں چاتک کہتے ہیں۔ (Cuclus Melanoleneos)۔

 وہ کویل پپیہا وہ چلائے مور یہاں بڑھ گیا اور وحشت کا زور (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٣٠)

٢ - آم کی گٹھلی سے بنایا ہوا باجا، سیٹی

 پس از مردن بھی میں رہتا ہوں نالاں ان کے ہاتھوں سےبجاتے ہیں پپہیا اے جنوں لڑکے مری گِل کا (١٨٥٣ء، دفترِ فصاحت، ١٦)

پپیہا english meaning

crested cuckoo with yellow eyes and patches of white on its black coat; children|s whistle made of leaves or mango-stonea mode of musica religious book of the HinduspsalmThe black and white crested cuckoo

شاعری

  • وہ کویل پپیہا وہ چلائے مور
    یہاں بڑھ گیا اور وحشت کا زور
  • بولیں بئے بٹیریں قُمری پکارے کو کو
    پی پی کرے پپیہا بگلے پکاریں تو تو
  • وہ کویل پپیہا وہ چلاے مور
    یہاں بڑھ گیا اور وحشت کا زور