بظاہر کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word bazahir meanings and details
بظاہر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَظا + ہِر }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ظاہر| کے ساتھ فارسی حرف جار |ب| بطور سابقہ لگنے سے |بظاہر| مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء میں غالب کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بنظر ظاہر","دیکھنے میں","ظاہر میں"]
اسم
متعلق فعل
بظاہر کے معنی
١ - ظاہراً، دیکھنے میں۔
"میں نہیں کہہ سکتی کہ کیا ہوا اور کیا ہو گا، بظاہر والد تمھاری طرف مائل ہیں۔" (١٩١٢ء، شہید مغرب، ٦)
بظاہر or bazahir english Translation
in appearanceagreedapparentlyexternallygot consented
شاعری
- گو بظاہر میرے افسانے پہ وہ ہنستے رہے
آنکھ میں آنسو مگر بے اختیار آ ہی گیا - گو بظاہر میرے افسانے پہ وہ ہنستے رہے
آنکھ میں آنسو مگر بے اختیار آہی گیا - لفظ بظاہر لفظ ہے‘ لیکن باطن میں اک چہرہ ہے
چہرے کیا پہچانیں جن کو لفظوں کی پہچان نہیں - حبیب بن مطہر گو بظاہر پیر تھے لیکن
جہاد حق میں آگے بڑھ گئے ستر جوانو سے - بظاہر رہنما ہیں اور دل میں بدگمانی ہے
ترے کوچے میں جو جاتا ہے آگے ہم بھی ہوتے ہیں - بظاہر مل نہیں سکتا ادا کا تیری اندازہ
مگر اہل نظر آنکھوں میں سب کچھ تول لیتے ہیں - بہت دنوں میں تغافل نے تیرے پیداکی
وہ اک نگہ کہ بظاہر نگاہ سے کم ہے - بظاہر آلودہ سم ہے جس میں بھرا ہے امرت بھی اُس نظر میں
جفا کو کیوں کر جفا کہیں ہم تمیز مشکل ہے خیر و شر میں - بظاہر ہوئی شاد و خوش وقت زن
لگے ہونے باہم خوشی کے بچن - ہوا کیا گر بظاہر خوب ہے احوال قائم کا
وہ باطن میں تو تجھ بن طرح سے لکڑی کی گھننا ہے