پچھلے کے معنی

پچھلے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پِچْھ + لے }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |پچھلا|کی محرفہ شکل |پچھلے| اردو میں بطور اسم |صفت| اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١١ء کو "قصہ مہر افروز" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آباو اجداد","جیسے اگلے پیچھے"]

پِچْھلا پِچْھلے

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد ), متعلق فعل

پچھلے کے معنی

["١ - صبح صادق، سحر۔"]

[" کہ پچھلے کی ٹھنڈک سے شبنم پڑی ہے عجب یہ سماں ہے عجب یہ گھڑی ہے (١٩١١ء، کلیات اسمٰعیل، ١١٨)"]

["١ - سحری کا وقت۔"]

["\"پچھلے کی توپ دھن سے چلی، گلوریاں تھوک تھوک، منجن مل کے خوب کلی غرارہ کر کے منہ صاف کیا۔\" (١٩١١ء، قصۂ مہر افروز، ١٨)"]

["١ - پیچھے کے۔"]

["\"صدر کے ہر دو جانب اگلے اور پچھلے بغلی خطوط کھینچے جاتے ہیں۔\" (١٩٣٤ء، امشائیات، ٣٧٥)"]

پچھلے کے جملے اور مرکبات

پچھلے پہر, پچھلے دن

پچھلے english meaning

Ancestorfit for the poorhumblehumblylike a poor person

شاعری

  • رات کے پچھلے پہر جب ڈوبنے لگتا ہے چاند
    لوٹ جاتا ہے تری دہلیز سے سایہ کوئی
  • اب کے بھی ہے، جمی ہوئی ،آنکھوں کے سامنے
    خوابوں کی ایک دُھند جو پچھلے برس میں تھی
  • یہ پُل ہے یہاں پھول کہاں، پچھلے برس کے
    ہے دن تو وہی دوست، مگر اور ہے پانی
  • رات کے پچھلے پہر تاروں میں
    ایک ہنگامہ مچا رہتا ہے
  • وہ اب وہاں ہے جہاں راستے نہیں جاتے
    میں جس کے ساتھ یہاں پچھلے سال آیا تھا
  • کوٹھے پہ جو تھا پچھلے پہر چور کا اک شور
    دیکھا تو پڑوسن کا موا آنکھ لگا تھا
  • دکھ پچھلے کی بات نہ کیجیے
    ہنس ہنس شہ گل دیجیے یا نہاں
  • ہوا کچھ اور ہی یاں بندھ رہی ہے دور نہیں
    جو پچھلے پاؤں گلی سے تری صبا پھر جائے
  • پرملو ناچ ساتھ تھا سنگیت
    کوئی گاتی تھی پچھلے وقت کا گیت
  • حکایت ہے ابھی پچھلے دنوں کی
    کوئی لڑکی تھی ننھی کامنی سی

محاورات

  • اگلا کرے پچھلے پر آوے
  • اگلے بھئے (ہوئے) پچھلے، پچھلے ہوئے پر دھان
  • اگلے پانی پچھلے کیچ
  • اگلے نے کیا پچھلے پر آئی
  • اگلے کو گھاس نہ پچھلے کو پانی
  • اگلے ہوئے پچھلے ۔ پچھلے ہوئے پردھان
  • پچھلے پائوں پھرنا
  • پچھلے پاؤں پھرنا (یا پھر آنا)
  • پچھلے پاؤں پھرنا یا ہٹنا
  • پچھلے پاؤں کھسکنا

Related Words of "پچھلے":