پھانسنا کے معنی

پھانسنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پھانْس (ن مغنونہ) + نا }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |سپرش + آپ| سے اردو میں ماخوذ |پھانس| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامتِ مصدر |نا| ملنے سے |پھانسنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["الزام لگانا","بس میں کرنا","پیچ میں لانا","جال میں پھنسانا","داؤں کرنا","فریب میں لانا","قابو میں لانا","گرفتار کرنا","لوٹا یا ڈول کوئیں میں لٹکانا","ڈول لوٹے وغیرہ کو رسی کے حلقے سے باندھ دینا"]

سپرش+آپِ پھانْسْنا

اسم

فعل متعدی

پھانسنا کے معنی

١ - جال میں بند کرنا، گرفتار کرنا، پکڑنا، چالاکی سے دوسرے کو بس میں کرنا، فریب سے دوسرے کو قابو میں لانا۔

"اگر حرام و حلال کوئی بحث نہ رکھتا ہو . کسی مالدار عورت کو پھانسنے کی فکر کرے۔" (١٩٠٠ء، شریف زادہ، ٨١)

٢ - گھیرنا، گرفت میں لانا، رِجھانا۔

 ہزاروں تجربوں کے بعد اب یہ عقل آئی ہے کسے تھپکے کسے گھرکے کسے چھوڑے کسے پھانسے (١٩٤٧ء، سرود و خروش، ١٠٢)

٣ - [ مجازا ] ورغلانا، بہکانا، دھوکا دینا۔

 عورتوں کو وہ پھانس لاتے تھے ہاتھ لوگوں کے بیچ دیتے تھے (١٩٣٦ء، جگ بیتی، ٩)

٤ - ڈول کنویں میں ڈالنا، لوٹے یا کسی چیز کو رسی کے حلقے سے باندھنا؛ لوٹا لٹکانا۔ (نوراللغات)۔

 پھانسا اس شیخ پرانے نے انہیں جل دے کر اس نے جب ان کو بلایا تو کہا مان لیا (١٨٦٨ء، تہذیب الایمان، ٢٦٦)

٥ - [ مجازا ] الزام لگانا، شریک جرم گرداننا۔

٦ - بیچ میں لانا، دانو کرنا۔ (نوراللغات)۔

پھانسنا english meaning

involveensnarecatchentrapto choketo entrapto noose

محاورات

  • الو پھانسنا
  • اڑتی چڑیا پھانسنا
  • جال میں پھانسنا (یا پھنسانا)
  • ڈول پھانسنا یا ڈالنا

Related Words of "پھانسنا":