پھٹکار کے معنی

پھٹکار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پِھٹ + کار }

تفصیلات

iہندی سے اردو میں اصل ساخت اور مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٣٢ء کو "دیوان رند" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے آبروئی","بے رونقی","بے عزتی","پِھٹ پِھٹ","جھڑک دینا","دُر دُر","دور کرنا","دیکھئے: پھٹ","ذلت و خواری","لمبا چابک جو گھوڑے کی سدھائی میں کام آتا ہے"]

پھٹکار پِھٹْکار

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

پھٹکار کے معنی

١ - بے رونقی، اجاڑپن۔

"چہرے کی پھٹکار مٹانے کے لیے میک اپ کی مقدار اتنی بڑھا دی کہ میں اپنی بالکنی سے اس کی منصوعی پلکیں گن سکتی" (١٩٦٢ء، معصومہ، ٢٥٠)

٢ - [ مجازا ] ذلت، خواری، رسوائی۔

"ہمیشہ ہمیشہ اسی پھٹکار میں رہیں گے" (١٨٩٥ء، ترجمہ قرآن مجید، نذیر احمد، ٣٧)

٣ - نغرین، لعنٹ، ملامت۔

"جہالت خدا کی پھٹکار ہے" (١٩٠٦ء، حکمت عملی، ١٤)

٤ - بد دعا۔

 کسی کی پھٹکار لگ گئی ہے مجھے بھاگتے ہیں وہ میری صحبت سے (١٨٦٦ء، فیض، دیوان، ٣٥٦)

٥ - خوشبو رنگ یا کسی چیز کی ہلکی سی ملاوٹ، آمیزش، چاشنی۔

"کتری ہوئی مرچوں کی ہوائی اور کھٹے کی پھٹکار" (١٩٤٣ء، دلی کی چند عجیب ہستیاں، ١٢١)

٦ - پرواز تخیل میں کسی بات کا ہلکا سا جونکا۔ (شبد ساگر)

پھٹکار کے مترادف

لعنت, زجر, ملامت

آمیزش, بددعا, جھڑکی, چاشنی, خواری, دھتکار, دھرکار, دِھرکار, سراپ, لعنت, ملامت, نفریں, ہٹانا

پھٹکار english meaning

sound (of whip)sound of beating (personlaundryetc)bar associationmaledictionreproachsinglysolelysound of beating (person , laundry , etc.)sound of beating (person, laundry, etc.)sound of beating (person, laundry. etc)

شاعری

  • بر روے رقبیان بد اندیش و چغل خور
    تھتکار زہر جانب و پھٹکار جو ہے سو
  • گالی اور پھٹکار کا رونا
    دھر پکڑ ہور بیگار کا رونا

محاورات

  • بنئے کا بہکایا اور جوگی کا پھٹکارا (خراب ہوتا ہے)
  • پٹھان لڑائی ماریں اور بہنیں داڑھی پھٹکاریں
  • پھٹکار منہ پر برسنا
  • صورت پر پھٹکار(لعنت)برسنا
  • منہ پر پھٹکار برسنا
  • کیا منہ پر پھٹکار (لعنت) برستی ہے

Related Words of "پھٹکار":