پہر رات کے معنی

پہر رات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَہَر + رات }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |پہر| کے ساتھ ہندی اسم ظرف زماں |رات| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٧٥٥ء کو"کلیاتِ قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["رات کا پہلا پہر","رات کے پہلے تین گھنٹے"]

اسم

اسم ظرف زماں ( مؤنث - واحد )

پہر رات کے معنی

١ - رات کے پہلے یا پچھلے تین گھنٹے، رات کا پہلا یا پچھلا حصہ۔

"صبح سے پہر رات گئے تک جہاں چاہو ہو جاؤ۔" (١٨٩١ء، طلسم ہوشربا، ٧٠٢:٥)

شاعری

  • تھی صبح جو مُنہ کو کھول دینا
    ہر چند کہ تب تھی اک پہر رات
  • ہم دو گھڑی بھی ساتھ ترے سو رہے نہ ہائے
    باتوں میں یوں ہی چار پہر رات کٹ گئی
  • آ جو ملتا ہے تو مل لے تو کہ فرصت ہے مفت
    ایک چشمک میں مری جان یہ پہر رات نہیں
  • ہم دو گھڑی بھی ساتھ تیرے سو رہے نہ پائے
    باتوں میں یوں ہی چار پہر رات کٹ گئی

محاورات

  • پہر رات آنا۔ جانا یا گزرنا
  • پہر رات رہے