پہننا کے معنی

پہننا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَہَن (فتحہ پ مجہول) + نا }

تفصیلات

iہندی میں فعل |پہن| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامت مصدر |نا| لگنے سے |پہننا| بنا۔ اردو میں بطور فعل مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["زیب تن کرنا","زیور بدن پر سجانا","ملبوس ہونا","کپڑا بدن پر ڈالنا","کسی چیز کا بدن کے کسی حصے پر استعمال کرنا جیسے ٹوپی سر پر جوتا پاؤں میں دستانے ہاتھوں میں"]

پَہَن پَہَنْنا

اسم

فعل متعدی

پہننا کے معنی

١ - لباس زیبِ تن کرنا۔

"سرل نے ڈریسنگ گاؤن پہن کر اپنے کمرے کی کھڑکی میں سے جھانکا۔" (١٩٥٩ء، آگ کا دریا، ٧١٤)

٢ - زیور، پھول وغیرہ بدن پر سجانا۔

 چن چکی دوپٹے اب، غم کی پالے میرے کون پھول گوندھ گوندھ کے پہنے بالے میرے کون (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، عالمِ خیال، ٤)

٣ - کسی چیز کا جسم کے کسی حصے پر استعمال کرنا۔

"سردی میں اس منشی کو دستانے پہننے پڑتے تھے تاکہ ہاتھ گرم رہیں۔" (١٩٢٩ء، تاریخ سلطنت روما، ٧٠٩)

پہننا english meaning

to put onto wear (clothesshoes)to dresscontinual use ; continuanceeternityTo wear

شاعری

  • دستائے پہننا بھی نہ غازی کو خوش آیا
    کیا فائدہ ہے جینے سے جب ہاتھ اُٹھایا

محاورات

  • اپنا کھانا اپنا پہننا
  • اچھے سے اچھا پہنانا (پہننا) اچھے سے اچھا کھلانا (کھانا)
  • بے غیرتی کا (ٹھیکرا آنکھوں پر رکھنا) جامہ پہننا
  • پور پور چھلے پہننا
  • چوڑیاں پہننا
  • زخموں کے ہار پہننا
  • طوق غلامی پہننا
  • عملی جامہ پہننا
  • قرآن کا جامہ پہننا
  • لعنتی طوق پہننا

Related Words of "پہننا":