تیتر کے معنی

تیتر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تی + تَر }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |تیترہ| سے ماخوذ ہے اردو میں سنسکرت سے تصرف کے ساتھ عربی رسم الخط میں مستعمل ہے ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک بھونسلے رنگ کا پرندہ جسکا گوشت بہت لذیذ ہوتا ہے۔ اور اکثر لوگ لڑانے کے لئے پالتے ہیں","ایک قسم کا پرند جسے اکثر شوقین لڑانے کے واسطے پالا کرتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : تِیْتَری[تی + تَری]
  • جمع غیر ندائی : تِیْتَروں[تی + تَروں (و مجہول)]

تیتر کے معنی

١ - ایک پرند جو کبوتر سے کسی قدر بڑا ہوتا ہے اور عموماً بھورے یا سیاہ رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کی آواز تیز ہوتی ہے، شوقین لوگ پالتے اور شکاری اس کا شکار کرتے ہیں، دراج، تیہو، لاطینی: Francolinus perdix

"دستکاروں میں سے اکثر کو تیتر پالنے کا شوق ہوتا تھا" (١٩٦٢ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٤٢)

تیتر کے جملے اور مرکبات

تیترپنکھی, تیتر بازی

تیتر english meaning

the partridgeperdix francolinusa partridge

شاعری

  • کیا طوطی و مینا و پبئی تیتر و شکرے
    طائر ہیں غرض بازی اشغال کے جتنے
  • خوشی ہے خالق سبحان تیری قدرت کا
    ترے شکار کا ہے تیتر اور لوا اور ہی
  • کہتے ہیں تیتر کے منہ لچھمی ہے سو دولت ہمیں
    وصل کی ملتی نہیں وہ بھی بہت چلائے ہے
  • کیا کبوتر کیا ٹٹیری کیا بزے
    قمری اور تیتر لوے اور ابلقے

محاورات

  • آدھا تیتر آدھا بٹیر
  • اوچھے کے گھر تیتر باہر باندھوں (- رکھوں) کہ بھیتر
  • اوچھے کے گھر تیتر باہر دھروں یا بھیتر
  • اور کی پھلی دیکھتے ہیں اپنی تیتر نہیں نہارتے
  • ایتر (٢) کے گھر (میں) تیتر (باہر باندھوں کہ بھیتر)
  • ایتر کے گھر تیتر (باہر باندھوں کہ بھیتر) سبحان تیری قدرت
  • تن پنجرا من تیترا سانس جیون کا سول۔ جب تیتر اڑ جات ہے تو ہو جا پنجر دھول
  • تیتر باویں بول جا تو سگرے کار ہوں ٹھیک۔ داہنے بولت نا بھلا سانچ جان یہ سیکھ
  • تیتر تو اپنی آئی مرا‘ تو کیوں مرے بٹیر
  • تیتر کے منہ لچھمی

Related Words of "تیتر":