پہچان کے معنی
پہچان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَہ + چان }
تفصیلات
iسنسکرت میں لفظ |پرت + کشان| سے ماخوذ |پہچان| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "فرس نامۂ رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پہچاننے کا","تجربہ (س پَرتپکش۔ پہچاننا)","واقف کاری"]
پرت+کشان پَہْچان
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
پہچان کے معنی
اغیار و یار کی مجھے پہچان کیا رہے سب سے ترے خیال نے بیگانہ کر دیا (١٩١٥ء، جان سخن، ٤)
اب آپ ہوئے تم پانی سے، مت پانی کا نقصان کرو کچھ لابھ نہیں ہے جینے میں، اب مرنے سے پہچان کرو (١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ١٩٧:٢)
"مرد نے اس کو پہلے نہ دیکھا ہو اور نہ کسی نے اس کی پہچان بتلائی ہو۔" (١٨٦٦ء، تہذیب البیان، ٤٧١)
"اور جو ہمارے جذبات پر اثرانداز ہوتے ہیں یعنی "تنسیخ" اور پہچان دراصل پلاٹ ہی کے حصے ہیں۔" (١٩٧٥ء، ارسطو سے ایلیٹ تک، ٩٨)
پہچان کے مترادف
تشخیص, تعارف, شناسائی, عقل
پرکھ, تعارف, تعرف, تمیز, جانچ, سمجھ, شعور, شناخت, شناسائی, عقل, علامت, علم, فہم, گیان, نشانی, واقفیت, ورک, وقوف
پہچان english meaning
acquaintancerecognitiondiscernmentsign; distinctionbetween the eldest and the youngestintermediatememiddle-sizedmiddlingto me
شاعری
- پہچان سا رہا تھا میں اطرافِ شام میں
ان راستوں سے پہلے بھی گزرا ہوا تھا میں - چہرہ پہچان تو ہوتا ہے یقیناً لیکن
شخصیت ہوتی ہیں دراصل‘ کسی کی آنکھیں - کس کو پہچانوں کہ ہر پہچان مشکل ہوگئی
خود نما سب لوگ ہیں اور رُونما کوئی نہیں - نہ سہی کچھ مگر اتنا تو کیا کرتے تھے
وہ مجھے دیکھ کے پہچان لیا کرتے تھے - ہو کوئی بہروپ اُس کا‘ دل دھڑکتا ہے ضرور
میں اُسے پہچان لیتا ہوں نشانی دیکھ کر - پہچان لے مجھے کہ میں تیرا لباس ہوں
اے جان‘ اجنبی ہیں تیرے پیرہن تمام - کافر کی یہ پہچان کہ آفاق میں گم ہے
مومن کی یہ پہچان کہ گم اس میں ہے آفاق - لفظ بظاہر لفظ ہے‘ لیکن باطن میں اک چہرہ ہے
چہرے کیا پہچانیں جن کو لفظوں کی پہچان نہیں - مانا کہ میری سمت سے منہ پھیر کے گزرے
یہ بات بھی کیا کم ہے کہ پہچان گئے تم - میری پہچان تو مشکل تھی‘ مگر یاروں نے
زخم اپنے جو کریدے ہیں تو پایا ہے مجھے
محاورات
- آدمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے
- آدمی چہرے سے پہچانا جاتا ہے
- آدمی صحبت سے پہچانا جاتا ہے
- آدمی محبت سے پہچانا جاتا ہے
- آدمی کی نگاہ پہچاننا
- آدمی کیا جو آدمی کو نہ پہچانے
- آنکھوں سے پہچاننا
- اپنا پرایا نہ پہچاننا
- اپنے بچھڑے کے دانت سب کو معلوم ہوتے ہیں / سبھی پہچانتے ہیں
- افیمی تین منزل سے پہچانا جاتا ہے