شکنجہ کے معنی
شکنجہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ شِکَن (ن غنہ) + جَہ }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں اصل ساخت اور مفہوم کے ساتھ بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک آلہ جس میں کسی چیز کو دے کر دباتے ہیں اگلے زمانے میں مجرموں کا آلہ جس میں کتابیں دے کر کاٹتے ہی ں","ایک آلہ جس میں کسی چیز کو دے کر دباتے ہیں اگلے زمانے میں مجرموں کے ہاتھ پاؤں دے کر دبایا کرتے تھے","پیلنے کا آلہ","پیلنے کا آملہ یا اوزار","پیلنے کاآلہ","جلد سازوں کا آلہ جس میں کتابیں دے کر کاٹتے ہیں","دبانے کی کل","روئی دبانے کی کل","عذاب سخت","مجرموں کو سخت سزا دینے کی ایک کل کا نام جس میں ان کی ٹانگیں کس دی جاتی ہیں"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : شِکَنْجے[شِکَن (ن غنہ) + جے]
- جمع : شِکَنْجے[شِکَن (ن غنہ) + جے]
- جمع غیر ندائی : شِکَنْجوں[شِکَن (ن غنہ) + جوں (و مجہول)]
شکنجہ کے معنی
"اس کے بعد جلد کو شکنجہ میں دے دو۔" (١٩٤٧ء، حرفتی کام، ١٦٠)
"قبلہ ایک شکنجہ اس قسم کا میرے بھی دیکھنے میں آیا ہے۔" (١٨٣٧ء، ستۂ شمسیہ، ١١٧:١)
"لیکن چمڑا کھینچنے یا تاننے کے لیے ان کے پاس کوئی شکنجہ یا سنسی نہیں ہوتی تھی بلکہ صرف اپنے دانتوں سے کام لیتی تھیں۔" (١٩١٦ء، گہوارہ تمدن، ٧٨)
لکڑی کو بانک کی گرفت میں لیں یا شکنجہ کے نیچے دبالیں۔" (١٩٦٧ء، لکڑی کا کام، ٧٠:٣)
"بی بی آسیہ کو شکنجہ میں ڈالا تو انہوں نے آسمان کی طرف دیکھ کر دعا کی۔" (١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ١٦٣)
"جَرّ ثقیلی شکنجے خواہ کسی نمونے کے ہوں ان کی طاقت کے لحاظ سے قیمتوں میں اختلاف ہے۔" (١٩٠٧ء، مصرفِ جنگلات، ٤٨٩)
پنجۂ عشق کے شکنجہ میں میں ہوا شش جہت میں بارہ باٹ (١٧٣٩ء، کلیاتِ سراج، ٢٢٦)
"اب ہماری احساس اور ہماری فکر مغرب کے شکنجوں میں جکڑے ہوئے ہیں، اس میں بھی کوئی برائی نہیں تھی، اگر ہم شعور کے ساتھ اس عمل کو قبول کرتے۔" (١٩٨٣ء، نئی تنقید، ١٧)
"اور میں بھی سمجھتا ہوں کہ ہاؤس بھی یہی سمجھتا ہے؛ کہ کوئی بھی ترمیم کم اور شکنجہ زیادہ ہونی چاہیے۔" (١٩٨٠ء، کنہیا لال کپور، بال و پر، ١٩١)
"زوسپور، پودے کے ہر خلیے میں سوائے لنگر یعنی شکنجہ (Hold Fast) کے بن سکتے ہیں۔" (١٩٦٨ء، بے تخم نباتیات، ١٦١:١)
"گڈریے مینڈھوں کو لڑاتے ہیں شرطیں بدتے ہیں، ہارتے ہیں الغوزے بجاتے ہیں شکنجہ کھیلتے ہیں۔" (١٩٦٤ء، کرشن چندر کے بہترین افسانے، ١٣٤)
"حرقفی ہڈی (ایلئیم) کے ذریعے تجہیز کو مینڈک کے تختے پر شکنجہ (چٹخنی) لگا کر کس دیا جاتا ہے۔" (١٩٤١ء، تجربی فعلیات، ٤٣)
شکنجہ کے جملے اور مرکبات
شکنجۂ آبی, شکنجہ بندی
شکنجہ english meaning
A bookbinder|s press; a clamp; stocks (for the legs); paintorturetormentrackbe conjured up [A~PREC.]book-binder|s pressclampstocksstraitened circumstances
محاورات
- شکنجہ میں کھینچنا