پہچاننا کے معنی

پہچاننا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَہ + چان + نا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |پہچان| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامتِ مصدر |نا| لگا کر |پہچاننا| بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "گنجِ خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امتیاز کرنا","تمیز کرنا","شناخت کرنا","معلوم کرنا"]

پرت+کشاں پَہْچان پَہْچانْنا

اسم

فعل متعدی

پہچاننا کے معنی

١ - جاننا، شناخت کرنا، معرفت و آگہی حاصل کرنا۔

 ملی ہے خاک اس میں کیسے کیسے اہل نخوت کی یہ مٹی ہے، اِسے پہچان رکھو ماومن والو (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ٢٤٩)

٢ - شناخت کرنا۔

 ہیں سر سے قدم تک الم و درد کی تصویر واللہ کہ پہچانے نہیں جاتے ہیں شبیر (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٣٨٩:٢)

٣ - واقف ہونا، جاننا۔

 شہیدوں میں مرا بھی نام مثل روزِ روشن ہے مجھے پہچانتا ہے ذرہ ذرہ کوئے قاتل کا (١٩١٨ء، سحر (سراج میرخاں)، بیاضِ سحر، ٦٦)

٤ - تمیز کرنا، امتیاز کرنا، پہچان دینا۔ (علمی اردو لغت)۔

پہچاننا کے مترادف

جاننا, تاڑنا[1]

بوجھنا, تاڑنا, جاننا, سمجھنا

پہچاننا english meaning

recognizeidentifycomprehenddiscriminate

محاورات

  • آدمی کی نگاہ پہچاننا
  • آنکھوں سے پہچاننا
  • اپنا پرایا نہ پہچاننا
  • اڑتی چڑیا پہچاننا
  • اڑتے جانور (اڑتی چڑیا) کو پہچاننا (کے پر گننا)
  • حرف پہچاننا
  • رمز پہچان جانا۔ پہچاننا
  • مردے کی گور پہچاننا
  • نظر سے پہچاننا
  • نظر کو پہچاننا یا تاڑ جانا

Related Words of "پہچاننا":