پہیلی کے معنی
پہیلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَہے + لی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ سنسکرت کے لفظ |پر ہیلکا| سے ماخوذ ہے۔ ١٤١٩ء کو "ادات الفضلا" بحوالہ (سہ ماہی اردو اکتوبر ١٩٦٧ء، ٢٣) میں موجود ہے۔, m["بجھ بجھول"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : پَہیلِیاں[پَہے + لِیاں]
- جمع غیر ندائی : پَہیلیوں[پہِے + لِیوں (و مجہول)]
پہیلی کے معنی
١ - اس جملے یا کلام کو کہتے ہیں جو ذو معنین ہو یا اس کے معانی کو الفاظ کی اوٹ میں قصداً اس غرض سے مخفی رکھا گیا ہو کہ مخاطب کی سوجھ بوجھ بآسانی نہ پا سکے۔ اس کی صورت استفہامیہ بھی ہو سکتی ہے، چیستاں، معمہ۔
"ان کا بیان بالکل ایسا ہی ہے جیسے پہیلی یا معمے کا بیان ہوتا ہے"۔ (١٩٠١ء، حیات جاوید، ١٨٣:٢)
٢ - گول مول بات، عسیرالفہم۔
سو سال میں بوجھی جو پہیلی کوئی تو بوجھ بھی خیر سے پہیلی نکلی (١٩٥٣ء، سموم و صبا، ٣٣٧)
پہیلی کے مترادف
بجھارت
بجھارت, بُجھارت, بجھول, بُجھوں, بُوجھ, پَرہیلِکا, چیستان, چیستاں, چِیستاں, گردک, لغز, لُغز, مُعمّا, معمہ
پہیلی english meaning
A riddleenigmaa riddlean enigmain centre
شاعری
- ساری دنیا سوجائے بس میں تم جاگیں
اور پھر شب ایک پہیلی بوجھتے رہنا - ترے بَدن کی پہیلی میں رُک گئی خُوشبو
ترے لباس پہ آکر ہُوئے ہیں رنگ تمام - ترے بدن کی پہیلی میں رک گئی خوشبو
ترے لباس پہ آکر ہوئے ہیں رنگ تمام
محاورات
- پہیلی بجھانا یا بجھوانا
- پہیلی بوجھنا