پیارے کے معنی
پیارے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پِیا + رے }
تفصیلات
١ - پیارا کے لیے کلمۂ تخاطب (محبت یا بے تکلفی ظاہر کرنے کے لیے) اے محبوب، اے دوست، اے دلدار۔, m[]
اسم
حرف ندا
پیارے کے معنی
١ - پیارا کے لیے کلمۂ تخاطب (محبت یا بے تکلفی ظاہر کرنے کے لیے) اے محبوب، اے دوست، اے دلدار۔
شاعری
- افسانہ غم کا لب تک آیا ہے مدتوں میں
سو جائیو نہ پیارے اس داستاں تلک تو - یکایک یوں نہیں ہوتے ہیں پیارے جان کے لاگو
کبھو آدم ہی سے ہوجاتی ہے تقصیر بھی آخر - قصد گر امتحان ہے پیارے
اب تلک نیم جان ہے پیارے - سجدہ کرنے میں سڑکیں ہیں جہاں
سوترا آستان ہے پیارے - گفتگو ریختے میں ہم سے نہ کر
یہ ہماری زبان ہے پیارے - کام میں قتل کے مرے تن دے
اب تلک مجھ میں جان ہے پیارے - چھوڑ جاتے ہیں دل کو تیرے پاس
یہ ہمارا نشان ہے پیارے - شکلیں کیا کیا کیاں ہیں جنگی خاک
یہ وہی آسمان ہے پیارے - جاچکا دل تو یہ یقینی ہے
کیا اب اس کا بیان ہے پیارے - پر تبسم کے کرنے سے تیرے
کنج لب پر گمان ہے پیارے
محاورات
- ات بھی توں مت بیٹح پیارے۔ جت بیٹھے ہوں بیری سارے
- اللہ الکھ جوں ایک ہے بیچ میں پیارے دھوکا۔ کہیں کبیر سنو بھائی سادھو چاول کہو کہ چوکھا
- بیری سے بچ پیارے سے رچ
- پرتریا پردھن کے اوپار جو کوئی ستادھرے ہے۔ جب چھوٹے ہیں پران پیارے جا کے نرک پڑے ہے
- چل چلی کا سودا پیارے بھلا بھلی کرلو
- کان پیارے تو بالیاں۔ جورو پیاری تو سالیاں
- کان پیارے تو بالیاں‘ جورو پیاری تو سالیاں