چرخی کے معنی

چرخی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَر + خی }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ اسم |چرخ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ تصغیر و تانیث لگانے سے |چرخی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کی آتش بازی","ایک قسم کی آتش بازی جو پھرتی ہے","پانی کھینچنے کا پیّا","روئی کو بنولوں سے صاف کرنے کا آلہ","روئی کو بنولوں سے صاف کرنے کا اوزار","گھرنی جس کے ذریعے کوئی بھاری چیز اٹھاتے ہیں","وہ آلہ جس پر بادلہ لپیٹتے ہیں","ڈور یا بادلہ پیٹنے کا اوزار","کوئیں سے پانی نکالنے کا پہیا","ہُچکا جس پر ڈور لپیٹتے ہیں"]

چرخ چَرْخی

اسم

اسم تصغیر ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چَرْخَیاں[چَر + خِیاں]
  • جمع غیر ندائی : چَرْخِیوں[چَر + خِیوں (و مجہول)]

چرخی کے معنی

١ - کپاس اوٹنے اور روئی کو بنولوں سے صاف کرنے کا آلہ جس میں لکڑی کے چوکھٹے پر دو ملے ہوئے بیلن اور داہنی طرف ایک دستہ (ہینڈل) ہوتا ہے، بونگا، پونی، چونگی، اوٹنی۔ (فرہنگ آصفیہ، نور اللغات)

"چرخی میں آگ دینے سے یہ گھومتی اور خوفناک آواز دیتی ہے۔" (١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ٢٣٧:١)

٢ - [ آتشبازی ] بارود بھری نڑیوں کا گول چکر یا پہیہ جسے بانس وغیرہ پر نصب کر کے شتابہ دکھا کر چھوڑتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے آگ کا پہیا گھوم رہا ہے اسے پہلے زمانے میں لڑائیوں میں بھی استعمال کرتے تھے۔

"سوال یہ ہے کہ انہوں نے پتھر اٹھانے کے لیے چرخی یا دم کلہ کیوں ایجاد نہیں کیا۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٦١)

٣ - تیندوا، لکڑ بھگا، لکڑ بگڑ۔

"اکبر کے ہم سن لڑکے اس سن میں. چرخیوں پر ڈور لپٹا رہے ہونگے۔" (١٩٥٤ء، اکبر نامہ، ٢٦٥)

٤ - کنکوے کی ڈور لپیٹنے کا ہچکا، بادلہ، گوٹا لچکا، بیل وغیرہ لپیٹنے کا بیلن۔

"اگر پون چکی کی ہلکی پھرکیوں اور چرخیوں. کو اس کی ہوا پہنچا دیں تو وہ ان کو بہت تیز روی سے پھرائے گی۔" (١٨٣٩ء، ستہ شمسیہ، ١٠٨:٦)

٥ - گھومنے والا چھوٹا پہیا یا پھرکی جو کسی برقی یا دخانی مشین وغیرہ میں لگی ہو، پہیے یا پہیوں پر گھومنے یا چلنے والی مشین یا گاڑی وغیرہ۔

 چیختا تھا کوئی اور چرخی گھماتا تھا کوئی خالی بندوق کا کرتا تھا ہوا میں کوئی اور (١٩٠١ء، بہارستان، ٨١١)

٦ - پھرکی، لڑکی کے دستے میں جڑے ہوئے دو دندانے دار پہیے اس طرح ملے ہوئے کہ دستے کو گھمانے سے دونوں پہیوں کے دانتے ایک دوسرے کو دھکیلتے ہوئے گھومتے ہیں اور اس سے عجیب قسم کی کرخت آواز پیدا ہوتی ہے (پرندے جانور وغیرہ اس آواز سے ڈر کر اڑ جاتے ہیں)۔

"جس وقت حریف چرخی کرنے کو تاؤ دے. دونوں ہاتھ زانوں سے داب لے اور چھری مارے۔" (١٩٢٥ء، فن تیغ زنی، ٨٨)

٧ - [ حرب و ضرب ] چھری سے لڑنے کا ایک داؤ داہنے ہاتھ کو اندر کا چکر دے کر چھری حریف کے پیٹ میں اتار دینے اور بائیں ہاتھ سے اس کے ہاتھ پر باہر چکر دے کر بل پر پکڑے رہنے کا انداز۔

"یہ چرخی ہے، لڑکی کے گھوڑے، اونت، ہاتھی، میخوں سے لٹکے ہوئے ہیں۔" (١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٦٤)

٨ - [ تفنگ بازی ] کارتوس کا منھ بند کرنے کی دستی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 75:8)۔

"ایک چرخی اور رسہ کے ذریعے جسے بیل کھینچتے ہیں پانی نکالا جاتا ہے۔" (١٩٦٧ء، وادی میرن میں زراعت، ٥٢)

٩ - جھولا۔

١٠ - پانی کھینچنے کا پہیہ، چاک، گھیڑی۔

١١ - گاڑی، چھکڑا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، منیر، 61

چرخی کے مترادف

پھرکی

استاج, استیج, اوئٹنی, ایٹرن, پرتیا, پھرکی, پہیا, چاک, چنگلوک, چکری, دولاب, گراری, گرّی, گھرنی, گھّری, ٹھاڑی, کرہ

چرخی کے جملے اور مرکبات

چرخی دار, چرخی فانوس, چرخی کام, چرخی مار, چرخی سامان

چرخی english meaning

a dumb waitera dumbs waitera kind of fireworksa reelA spinning wheelcatherine-wheelchaterine-wheelginreelsmall spinning wheelthe axis of a pulleythe instrument with which the seed is separated from the cottonthe instrument with which the seed is separatyed from the cotton

شاعری

  • چرخی کیا چیز ہے لاوے وہ جسے خاطر میں
    بان بجلی کی کڑک کا کبھو پہنچے اس تک

Related Words of "چرخی":