پیانو کے معنی
پیانو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پِیا + نو (و مجہول) }
تفصیلات
iانگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل مفہوم میں عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٦ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ہاتھ سے بجانے والا ایک بڑا باجہ"]
Piano پِیانو
اسم
اسم آلہ ( مذکر - واحد )
پیانو کے معنی
١ - لکڑی کے سانچے میں بنا ہوا (بظاہر ہارمونیم نما) بھاری باجہ جسے اسٹول پر بیٹھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں سے ایک ساتھ سفید و سیاہ اونچے نیچے ابھرواں پردۂ ساز کو چھیڑ کر بجاتے ہیں جس سے اندر کی چوٹی چوٹی موگریاں لوہے کے تاروں پر ضرب لگاتی ہیں اس سے مختلف قسم کے سات سُر نکلتے ہیں جو آٹھ درجہ موسیقی بلند ہو کر (اوپر نیچے) ارتعاش صوت پیدا کرتے ہیں۔ موسیقی کے اصولوں کے مطابق اسی سے سرگم متعین کی جاتی ہے یہ تختہ ساز بربط نما لکڑی کے مختلف سانچوں میں رکھا جاتا ہے پھر اسی لحاظ سے اس کے نام ہیں گرینڈ پیانو وغیرہ۔
"اطمینان سے پیانو پر انگلیاں دوڑا رہا تھا۔" (١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٣٦)
پیانو english meaning
piano[A~ زمانہ]chronicobstinate (as disease)of long durationpiano [E]
شاعری
- مغرب کی لعبتوں نے اسٹیج کو سنوارا
بجنے لگا پیانو چپ ہو گیا چکارا