پیش رو کے معنی

پیش رو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پیش (ی مجہول) + رَو (و لین) }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ متعلق فعل |پیش| کے ساتھ |رفتن| مصدر سے صیغہ امر |رَو| بطور لاحقۂ فاعلی ملنے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آگے آگے چلنے والا","خدمت گار","ہر اول"]

اسم

صفت ذاتی

پیش رو کے معنی

١ - آگے چلنے والا، وہ شخص جو پہلے گذر گیا ہو، مقدم، سابق، سالار، قائد (جس کی پیروی کی جائے)۔

"میرا زمانۂ حکومت گویا ایسا درخشاں تو نہ تھا جیسا میرے پیش روکا تھا، لیکن یہ ضرور ہے کہ میں بھی کسی سے دب کر نہیں رہا" (١٩٣٢ء، مضامینِ فرحت، ١٥:٤)

٢ - آغاز، تمہید، ابتدا۔

"موجودہ کتاب ان کی تصنیفات موعود کا صرف پیش رو ہو گی" (١٩٠٦ء، افادات مہدی، ١٣٠)

٣ - بڑھا چڑھا ہوا، بالاتر۔

"خروس، شہوت اور خودبینی میں ہر ایک مرغ کا پیش رو ہے" (١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات اردو، ٥٤٢)

پیش رو کے مترادف

قائد, ہادی

اگوا, امام, خادم, راہبر, راہنما, سردار, قائد, قراول, نوکر, ہاوی

پیش رو english meaning

forerunnerleader; (in footballhockey etc) forward one who goes before; guide; precursor

Related Words of "پیش رو":