پیشتر کے معنی
پیشتر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پیش (ی مجہول) + تَر }
تفصیلات
iفارسی میں متعلق فعل |پیش| کے ساتھ لاحقہ تفعیل |تر| ملنے سے |پیشتر| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٨٠٥ء کو "دیوانِ بیخۃ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت پہلے","پہلے زمانے میں","سابق میں","سب سے پہلے","قبل ازیں"]
اسم
اسم ظرف زمان
پیشتر کے معنی
١ - سابق میں، ماضی میں، پہلے، بہت پہلے۔
"بعض روایتوں میں ہے کہ نبوت سے تقریباً ایک سال پیشتر پیدا ہوئیں" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٢٥:٢)
٢ - آئندہ، آنے والے عہد میں۔
نہ ماضی کا گِلہ نہ مستقبل کی کوئی خواہش ہوا تو کیا ہوا اور پیشتر ہو گا تو کیا ہو گا (١٨٠٥ء، دیوانِ بیختہ، ٢٩)
٣ - (جس جگہ کوئی موجود ہو اس سے) آگے، پہلے۔
دیدۂ مشتاق کا شوقِ نظارہ دیکھنا چاہتا ہے میں نکل جاؤں نظر سے پیشتر (١٨٤٩ء، کلیاتِ ظفر،٣٩:٢)
پیشتر english meaning
(see under پیش N.M. * )afflictedagitatedbeforechagrinedconfuseddisturbedformerlypriortroubleduneasy
شاعری
- آتھ گئے وصل کی شب پیشتر ازبار قدم
آگے ہم عمر رواں سے بھی چلے چار قدم - جہاں میں یہ آہنگری کا ہنر
کیا اس نے پیدا نہ تھا پیشتر - الٰہی کعبہ تسلیم میں یوں بار یابی ہو
بڑھے لبیک کہہ کر پیشتر سب سے قدم میرا