پیوند کے معنی

پیوند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَے (ی لین) + وَنْد }

تفصیلات

iفارسی مصدر |پیوستن| سے فعل امر |پیوند| اردو میں بطور اسم اور گا ہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٤١ء کو "خاور نامہ " میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["الفاظ کی بندش","ایک ہم جنس درخت کی شاخ کا دوسرے ہم جنس درخت سے جوڑ","بندش الفاظ کی","جڑا ہوا","خویش و تبار","رشتہ داری","عزیز و اقربا","مرکبات میں استعمال ہوتا ہے","ملا ہوا","کپڑے کا ٹکڑا"]

پیوستن پَیوَنْد

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : پَیوَنْدوں[پَے (ی لین) + وَن + دوں (و مجہول)]"]

پیوند کے معنی

["١ - دوچیزیں کا باہمی وصل وارتباط، دواشیا کا نقطہ اتصال، بستگی، وابستگی، میل، تعلق۔","٢ - پھٹے ہوئے کپڑے وغیرہ پر لگایا ہوا جوڑ، تھگلی، چیپی۔","٣ - رشتہ یا قرابت۔","٤ - ٹکڑا، جزو، پارہ۔","٥ - [ باغبانی ] ہم جنس درختوں میں اعلٰی قسم کے درخت کی شاخ کو ادنٰی قسم کے درخت کی شاخ کے ساتھ وصل کر دینے کا عمل جو عمدہ قسم پیدا کرنے کا طریقہ ہے۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 131:6)","٦ - [ مجازا ] دو مختلف النسل جانوروں کے میل سے ہونے والی پیدائش۔","٧ - عہد، پیمان۔","٨ - [ مجازا ] الفاظ کی بندش۔"]

["\"جادوراے کے کشتہ ہونے کے بعد اس نے نظام سے ہمراہی کا پیوند توڑ دیا\" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ١٠٢:٧)","\"پیغمبر آخرالزماں کی بیٹی کے لباس میں اتنے پیوند ہوں\" (١٩٤٣ء، سیدہ کی بیٹی، ٣٢)","\"جلبا افریقہ کا رہنے والا تھا اور ایک یونانی عورت اس کا پیوند کوئی معنی نہ رکھتا تھا\" (١٩٥١ء، حسن کی عیاریاں، ١٦١)"," ہیں پھٹے کپڑے ترے تو عیب کیا تو ہماری جان کا پیوند ہے (١٨٣١ء، دیوانِ ناسخ، ١٤٩:٢)","\"سرکاری باغ میں اس بات کا تجربہ کیا گیا تھا کہ پیوند زمینی اچھا ہوتا ہے یا گملے کے ذریعے سے\" (١٩٠٣ء، باغبان، ٨)","\"بعض پرندوں کی پیدائش خچر کی سی ہے، مثلاً بیسرا اور خمرا وغیرہ اگرچہ دونوں کی پیدائش خچر کی سی ہے لیکن خچر کی طرح ان کی قطع نسل نہیں ہو جاتی، اس قسم کی پیدائش کو پیوند کہتے ہیں\" (١٨٩٧ء، سیرِ پرند، ٦٣)"," کوئی یکدم جو تھی یکجا وہ خرسند ہوئے باہم ہزاراں غہدو پیوند (١٧٨٠ء، سودا، کلیات، ٨٨:٢)"," سیکھے سحر و برق سے بندش کے بند پھر غالب و بحر نے بتائے پیوند (١٨٧٣ء، کلیات قدر، ٣٢٤)"]

["١ - ملا ہوا، (دوسرے سے) متعلق، مسلسل، شاخ یا جوڑ سے جوڑ ملایا ہوا۔"]

[" ہم بشر اس کے بندے تھے ہم کو نہ رکھتا نامراد بندگی پیوند ستانِ کبریانی سے نہیں (١٩٠١ء، راقم، کلیات، ١٠٤)"]

پیوند کے مترادف

رقعہ, ایصال, بندش, جوڑ, ربط

اتصال, بستگی, بندش, بیوی, پیوست, پیوستہ, تعلق, تھکلی, جزو, جورو, جوڑ, چیپی, خاوند, خویش, ربط, شوہر, عزیز, مناسبت, میل

پیوند کے جملے اور مرکبات

پیوند بندی, پیوند حرف, پیونددار, پیوند لبنیہ

پیوند english meaning

A patchadditionbenevolencegentlenesshardshipsjunctionsorrowsthings detestable or abominable

شاعری

  • زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں
    ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
  • چاک دل کا نہ رفواس سے کبھی ہو حسرت
    آسماں میں جو لگاتا ہے ہنر سے پیوند
  • خاک کا پیوند ایسا گوہر نایاب ہو
    ایسا پڑا آہ گنگا میں غریق آب ہو
  • جو اس نخل دولت سے پیوند ہو
    تو اک عالم اس سے برومند ہو
  • داغ دنیا نے لگایا ہے ہمارے فقر کو
    اپنی گدڑی میں بھی اک پیوند ہے کمخاب کا
  • یا تھے دو مصرع مربوط بہم دست و بغل
    یا کہ پیوند تھے دو نخل گلستان ارم
  • دھولا ناسک دھوبی کیاں ہو ہوی پشواز تو میلی
    ہو اتھا پیر ہن بھاری جو پیوند چھڑ کے ادھم کا
  • عشق کا جزو ہوا چھند بند سیتی تمام
    اے جزو کوں نہ کرو ہور جز سیتی پیوند
  • کس کو ہوگی بھلا یہ پسند
    شال میں دیدیں ٹاٹ کا پیوند
  • اس قدر سادگی شاہ لولاک میں
    عرش قدموں میں‘ پیوند پوشاک میں

محاورات

  • آدمی آخر خاک کا پیوند ہے
  • پیوند خاک ہونا
  • پیوند زمین ہوجانا
  • پیوند زمین ہونا
  • پیوند لگانا
  • پیوند میں پیوند مل جانا یا ملنا
  • جیتا ہی زمین (کا پیوند کردو) میں گاڑدو
  • خاک ‌کا ‌پیوند ‌ہونا
  • خاک کا پیوند کرنا
  • زمین ‌کا ‌پیوند ‌ہونا

Related Words of "پیوند":