متشدد کے معنی

متشدد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُتَشَد + دِد }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء کو "سیرۃ النعمان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["تشدد پسند","تشدد کرنے والا","زیادتی کرنے والا","سخت گیر","سختی کرنے والا","سختی کیا ہوا","ظلم کیا ہوا","کسا ہوا"]

شدد تَشَدُّد مُتَشَدِّد

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : مُتَشَدِّدِین[مُتَشَد + دِدِین]

متشدد کے معنی

١ - سختی یا شدت اختیار کرنے والا، کسی بات کی سختی سے پابندی کرنے والا، کٹر۔

"شمیم احمد نے بھی محمد حسن عسکری اور عزیز احمد کے تتبع میں ادب کی مستقل بالذات اقدار پر زور دیا یہ اور بات ہے کہ وہ پروفیسر فروغ احمد اور سلیم احمد کی طرح بیک وقت اسلامی اور پاکستانی ادب کے تصورات کے متشدد حامی بھی تھے۔" (١٩٩٥ء، افکار، کراچی، اپریل، مئی، ١٩)

٢ - دوسروں پر تشدد کرنے والا، ظالم، پرتشدد، سختی کرنے والا۔

"تحریک کے لیے ہجرت کا حقیقی امکان وہیں پیدا ہوتا ہے جہاں اسے کسی جابر اور متشدد طاغوت سے واسطہ پڑے۔" (١٩٩٦ء، صحیفہ، لاہور، اپریل تا جون، ٤٠)

متشدد english meaning

crualityExcessedvictiamized

Related Words of "متشدد":