پیہم کے معنی

پیہم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَے (ی لین) + ہَم }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ اردو میں بطور متعلقِ فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٥٥ء کو "دیوانِ یقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اوپر تلے","پے در پے","تابڑ توڑ","سلسلہ وار","یکے بعد دیگرے"]

پَیہَم پَیہَم

اسم

متعلق فعل

پیہم کے معنی

١ - پے در پے، متواتر، لگاتار، مسلسل، تابڑ تور۔

"محمود ہندوستان کی تاریخ کے سب سے نامور بادشاہوں میں سے ہے، جس کا سبب ایک تو اس کے پیہم حملے تھے" (١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر، ٦)

پیہم english meaning

a schoolan academyclose togethersuccessivelysucessivelythick

شاعری

  • اک چشمِ التفات کی پیہم تلاش میں
    ہم بھی الجھتے جاتے ہیں، لمحوں کا جال بھی!
  • خال رخ روشن کی ہے پیہم یہ اشارت
    والفجر کے بعد آئی ہے قرآن میں آیت
  • حر کو الجھاتا رہا باتوں میں شمراظلم
    اور وہاں تیر برستے لگے شہ پر پیہم
  • چھوڑے ہے تیر شاخ کے پیہم کماں سے پھول
    کیا ٹکڑے ٹکڑے ہوکے لڑے ہے خزاں سے پھول
  • اسی عاشقی میں پیہم ہوئی خانماں خرابی
    دل مبتلا کی اب تک ہے وہی جنوب مابی
  • آتی رہے پیہم ترے خم سے مرے ساقی
    وہ مے لب تر پر جو بنے شکر خدا کا
  • ہے یہ لازم کہ کسل کا سب ان میں ڈھونڈیں
    ٹھہرے جو خلط کریں اس کا تدارک پیہم
  • کہیں اے صبر جلدی بھاگ اپنی خیر چاہے تو
    یہ دیکھ آئی ہیں فوج اشک کے پیہم ڈر بڑے جا
  • نور کے قطرے فلک سے ہیں زمیں پر برسے
    چھوٹتے گنج ستاروں کے کہاں ہیں پیہم
  • اے فلک گریہ پیہم ہے یہ کس کے غم میں
    دامن ابر سے چھنتے ہیں برابر آنسو

Related Words of "پیہم":