گہن کے معنی
گہن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گَہَن (فتحہ گ مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |گرہن| سے ماخوذ |گہن| بنا۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک کیڑا جو لکڑی میں سوراخ کر دیتا ہے","پرانا مرض","پرانی بیماری","جس میں کوئی چیز داخل نہ ہو سکے","چھپنے کی جگہ","گرہ پکڑنا","ناقابل تشریح","نہایت سخت اندھیرا","وہ برادہ جو کیڑے کے لکڑی میں سوراخ کرنےسے جھڑتا ہے","وہ کیڑا جو اناج میں لگجاتا ہے"]
گرہن گَہَن
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
گہن کے معنی
"وہ پہلا شخص ہے جس نے ایک گہن کا معائنہ کیا۔" (١٩٨٩ء، ریگ رواں، ١٤٧)
لگا نام آبا کو ہم سے گہن ہے ہمارا قدم ننگ اہل وطن ہے (١٨٧٩ء، مسدس حالی، ٣٩)
"اچھے ذہنو نے بھی گہن سے نکلنے میں دیر لگائی۔" (١٩٨٨ء، آج بازار میں پابہ جولاں چلو، ١٢)
گہن کے مترادف
عیب, داغ
بڑا, تاریکی, جنگل, خسوف, داغ, دبیز, دھورا, رنج, زبردست, سُرسُری, غار, غم, فکر, گرہن, گُھن, گہرا, مبہم, موٹا, کثیف, کسوف
گہن english meaning
seizure of the sun or moonan eclipse; a hiding placethicketwoodforest; a cave; impenetrable darkness; obscurityan eclipseto be deformed
شاعری
- ہاے سورج کو گہن لگ گیا آندھی آئی
اٹھو سجاد کہ بابا نے شہادت پائی - منڈواے بال خط کے نہیں رخ سے یار نے
چھایا ہے آفتاب یہ انور گہن ہنوز - گرد رخ یار چھا گیا خط
ماہ کامل رہا گہن میں - یہ کالی کلوٹی آئی دلہن
کیوں چاند کو لگ گیا گہن آج - چاند سے چہرے پہ کیوں ڈالی نقاب
چاند پہ کیسا گہن میں گہ گیا - بکھری ترے رخسار پہ جو زلف تو مجھ کو
اک داغ ملا چاند گہن نذر پکڑ کر - ظلم اعداد نے کیا جب سے تمہیں گوشہ نشیں
چاند سورج کو ہے گردوں پہ اسی دن سے گہن - بتاؤں ٹوٹکا وہ چھوڑ دیں رنڈی کو خود بھیا
تو اپنی بائیں لٹ چھٹنے لگے جسم دم گہن دھونا - رخ جلوہ گر ہوا شب زلف سیاہ سے
موت کے بعد چاند گہن سے نکل گیا - آزاد ہوئیں جانکی جی قید محن سے
نکلا مہ انوار فشآں آج گہن سے
محاورات
- آڑے وقت کا گہنا ہے
- اڑے وقت کا گہنا
- پیا کی کمائی موہے نہیں لینا۔ موپہ بازو بند نہیں اور سب گہنا
- چاند گہن چھٹنا
- چاند گہن میں آنا
- چاند گہن میں چکی راہے کا کیا کام
- چاند کو گہن لگنا
- چنے چرونچی ہوگئے۔ گیہوں ہوگئے راکھ۔ گھر میں گہنے تین ہیں چرخہ پونی کھاٹ
- چودھویں رات کے چاند کو گہن لگا
- دلیری مردوں کا گہنا ہے