چالاک کے معنی
چالاک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چا + لاک }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ |چال| کے ساتھ |ا| لاحقہ صفت لگا کر |چالا| بنا۔ |چالا| کے ساتھ |ک| بطور لاحقۂ صفت لگا کر |چالاک| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تیز رفتار","تیز قدم","تیز گام","جلد چلنے والا","چاق چوبند","سبک خرام","سریع السیر","فتنہ پرداز","کاری گر","ہشاش بشاش"]
چالا چالاک
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
چالاک کے معنی
"ابن بطوطہ نے اس عہد کے چالاک اور مشاق تیر اندازوں . کا ذکر کیا ہے۔" (١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ٢:٢٨)
مرے دل کو اوہام سے پاک کر مجھے اپنے رستہ میں چالاک کر (١٩١١ء، کلیات اسمٰعیل، ١٥)
"وہ کدورت جو . ان وزیروں سے پیدا ہو گئی تھی جو اس کے ماقبل حکومت کے لیے آخر میں بہت کچھ چالاک ہو رہے تھے . دور ہو گئی۔" (١٨٩٣ء، بست سالہ عہد حکومت، ١٣٢)
لیا بوسہ تو فرمایا بگڑ کر نہایت آپکو چالاک پایا (١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ٩٣)
کیسے چالاک ہیں یہ ترک کہ کرتے ہیں نگاہ سرمہ تلوار آنکھوں میں لگا جاتے ہیں (١٨٧٢ء، مرآۃ الغیب، ٣٠٣)
چالاک کے مترادف
چست, چنچل, شاطر, شوخ, کاریگر, کٹنی, گھاگ, علامہ, پھرتیلا, براق, عیار, ماہر, پرکار, طناز
پھرتیلا, تتیا, تیز, تیزدست, تیکھا, جفاکش, چاتر, چست, خرانٹ, دانا, ذکی, ذہین, زیرک, سیانا, عیار, محنتی, مکار, کانیاں, ہنرمند, ہوشیار
چالاک کے جملے اور مرکبات
چالاک تر, چالاک تن, چالاک دست, چالاک دستی, چالاک رو, چالاک و چست
چالاک english meaning
activealertfleetnimblequicksmart; expertdexterous; cleveringenious; laborioushard-working; vigilant; artfulcunningdesigningActiveartfulcleverhigher Secondary
شاعری
- جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں
بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے - بنے گا ہاتھ سے کیا اس کے کام غیروں کا
جو اپنے کام چالاک و پائمرد نہ ہو - دیکھ کر گلشن میں اس کو توسن چالاک پر
لوٹتی ہے رشک سے باد بہاری خاک پر - دیکھ کر گلشن میں اس کو توسن چالاک پر
لوٹتی ہے رشک سے باد بہاری خاک پر - کہ وہ یاد پا چست وو شایستہ تھا
توی زور و چالاک و بایستہ تھا - لیا بوسہ تو فرمایا بگڑ کر
نہایت آپ کو چالاک پایا - الٰہی! خیر ہو، ایسا نہ ہو ان سے بگڑ جائے
ادھر تو دور کھچتا ہے ادھر چالاک دستی ہے - ہونے ڈانویں پھلی سوں عمر عیار
تھا پیارا نبی کا وہ چالاک کار - عمر کی سرعت سے عنصر ہوگئے بیکار محض
بیچ چوراہے میں پٹکا تو سن چالاک نے - نہ دوڑ سک رہے تیرے پرت کی میدان آ
مرے خیال کے چالاک تند گھوڑے سب
محاورات
- بخونریزی بود چالاک شمشیر یکہ خم دارد
- طبیعت چالاک ہونا
- ہاتھ چالاکی کرنا
- ہاتھ کا چالاک ہونا
- ہو چالاک شکر ہو خاک