چالاکی کے معنی

چالاکی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چا + لا + کی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ صفت |چالاک| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |چالاکی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آزمودہ کاری","پختہ کاری","تجربہ کاری","تیز دستی","جعل سازی","دغا بازی","دیکھئے: چالاک","عقل مندی","فریب کاری","کاٹیاں پن"]

چالاک چالاکی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چالاکِیاں[چا + لا + کِیاں]
  • جمع غیر ندائی : چالاکِیوں[چا + لا + کِیوں (و مجہول)]

چالاکی کے معنی

١ - پھرتیلا پن، چستی۔

"ڈیل بھاری ہو گیا، چستی چالاکی جاتی رہی۔" (١٩٥٦ء، بیگمات اودھ، ١٨٦)

٢ - تیز رفتاری، زود روی۔

 وہ جست و خیز و سرعت و چالاکی کی سمند سانچے میں تھے ڈھلے ہوئے سب اس کے جوڑ بند (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٨٨:١)

٣ - عیاری، مکاری، دھوکہ دہی۔

 نگاہ فتنہ خو کو آج تک بھولا نہیں ہوں میں وہ سفا کی وہ بے باکی وہ چالاکی وہ ناز اس کا (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ٩)

٤ - ہوشیاری، مہارت۔

"ایک میم نے بھی ایک گدھا کرایہ کیا اور اس پر نہلیت چالاکی اور خوبی سے سوار ہو کر روانہ ہوئی۔" (١٨٦٩ء، مسافران لندن، ١٠٢)

چالاکی کے مترادف

پیری, چلبلا پن, شوخی, ظرف, جگت, چستی, چترائی, عیاری, طنازی, تردستی

اچپلاہٹ, استادی, پھرتی, جولانی, چترائی, چستی, چھل, دانائی, ذہانت, زیرکی, سیاناپن, شرارت, شوخی, صفائی, عیاری, مستعدی, مشاقی, مکاری, کاریگری, ہوشیاری

چالاکی english meaning

activityalertnesssmartness; quicknessspeedagilitycelerity; expertnessdexterityskill; clevernessingenuity; sharpens; vigilance; astutenessartfulnesscunning; sharp practicetrickery; stratagemmanoeuvreActiveActivityartfulclevercleverness expertnessPl (Higher) Secondary schools

شاعری

  • وہ جست و خیزو سرعت و چالاکی سمند
    سانچے میں تھے ڈھلے ہوئے سب اس کے جوڑ بند
  • نگاہ فتنہ خو کو آج تک بھولا نہیں ہوں میں
    وہ سفاکی وہ بے باکی وہ چالاکی وہ ناز اس کا
  • نگاہ فتنہ خُو کو آج تک بھولا نہیں ہوں میں
    وہ سفاکی، وہ بیباکی وہ چالاکی وہ ناز اس کا

محاورات

  • ہاتھ چالاکی کرنا

Related Words of "چالاکی":