چاٹنا کے معنی
چاٹنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چاٹ + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے اصل لفظ |چشٹ| سے ماخوذ اردو زبان میں چاٹ مستعمل ہے۔ اس کے ساتھ اردو لاحقہ مصدر |نا| لگنے سے |چاٹنا| اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ یہ بھی قیاس کیا جاتا ہے کہ پنجابی میں اصل لفظ |چڈ| سے ماخوذ اردو میں چاٹنا مستعمل ہے۔ ١٨٦٥ء میں "کلیاتِ نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بلّی کی طرح چپڑ چپڑ کرنا","چٹ کرنا","زبان سے پونچھنا","زبان سے کھانا","لیسیدن کا ترجمہ","مزہ لینا","کسی رقیق چیز کو زبان سے اٹھانا"]
چِشٹ چاٹ چاٹْنا
اسم
فعل متعدی
چاٹنا کے معنی
"اگر کبھی غذا میسر نہ آئی تو صرف برتنوں کو پوچھ کر چاٹ لینے پر کفایت کرتی ہے۔" (١٩١٦ء، گہوارۂ تمدن، ٩٨)
"یہ وہ دیمک ہے جو ایمان کو چاٹ جاتی ہے۔" (١٩٧٦ء، حریت، کراچی، ٢٣ اگست، ٣)
ان کی خاطر صبح ہوتے ہی نہاری واہ واہ اور ہم چاٹا کریں ایمانداری واہ واہ (١٩٥٣ء، سموم و صبا، ١٤٨)
"مطالعہ کی عادت انھیں ساری عمر رہی اور ساری دنیا کا ادب اور فلسفہ انھوں نے چاٹ لیا۔" (١٩٦٢ء، گنجینۂ گوہر، ٣٢)
اک عشق ہے ہونٹوں سے حلاوت طلبوں کو اگر دیکھیے تو چاٹا کرے شیریں بھی ہوں کو (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٨:٢)
"قلم کاغذ کو چاٹتا ہے، آپ چیونٹا بنا اور اس کو مصری بنایا۔" (١٨٦٣ء، انشائے بہار بیخزاں، ٧٣)
چاٹنا english meaning
jeopardize one|s lifelaplickrun a risktasteto consumeto eat (cloth as worm) or (herbage a locust)to eat cloth as a worm or (herbage a locust)to lapTo lickventure
محاورات
- بھیجا چاٹنا
- تلوے چاٹنا (یا سہلانا)
- تھوک (کر۔ کے) چاٹنا
- تھوک کر چاٹنا
- دماغ چاٹ جانا یا چاٹنا
- دماغ چاٹنا
- شہد لگا کر چاٹنا
- مغز چاٹ لینا، چاٹنا
- مغز چاٹنا
- کتوں کا منہ چاٹنا