چبوترا کے معنی
چبوترا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَبُوت + را }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چَتُر| یا |چتوال| سے ماخوذ اردو میں |چبوترا| بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء میں گرداب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["مربع یا مستطیل اونچی بنائی ہوئی جگہ جس پر لوگ بیٹھتے اٹھتے ہیں"]
چَتُر چَبُوتْرا
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : چَبُوتْرِے[چَبُوت + رے]
- جمع : چَبُوتْرِے[چَبُوت + رے]
- جمع غیر ندائی : چَبُوتْروں[چَبُوت + روں (و مجہول)]
چبوترا کے معنی
١ - مربع یا مستطیل صورت میں زمین سے اونچی جگہ؛ پلیٹ فارم، چبوترا۔
"اس کے استقبال کو چبوترہ پر کھڑی ہے" (١٩٢٣ء، گرداب حیات، ٧٠)
٢ - کوتوالی، بڑاتھانا۔
"عدالت خانہ کچہری و چبوترے . میں جاسوس مقرر تھے" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٨٩٦:٥)
٣ - محصول ادا کرنے کی چوکی۔
"ہر ایک جنس کے واسطے ہر چبوترہ و چوکی پر شرح محصول مختلف تھی" (وقائع راجپوتانہ، ١٦٤)
چبوترا english meaning
a custom-houcea custom-housea platformA terrace or moundpolice of fice