چبھنا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word chubhna meanings and details

چبھنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چُبْھ + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |کشبھی| سے اردو میں |چبھنا| بنا اور اردو میں بطور فعل مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اثر کرنا دل پر","خلش ہونا","خلیدہ ہونا","داخل ہونا","دل پر اثر کرنا","دل کو لگنا","ناگوار گزرنا","کھب جانا"]

کَشْبِھی چُبْھنا

اسم

فعل لازم

چبھنا کے معنی

١ - جسم میں ایک نوکدار شے کا بھکنا یا کھال میں گڑنا، کسی نوکیلی شے کا داخل ہونا، کسی شے کا رگڑ سے جسم کو متاثر کرنا، گھسنا۔

"کروٹ جولی تو بچھو نے میں کوئی چیز چبھی" (١٩٠٣ء، انتخاب توحید، ٦٠)

٢ - ناگوار گزرنا، باعث اذیت ہونا۔

 وہ طبع سخت میں پیدا ہو انقلاب عظیم کہ تیرے قلب میں چبھنے لگے گلوں کی شمیم (١٩٣٣ء، فکرو نشاط، ٦٤)

٣ - [ مجازا ] دل پر اثر کرنا، کھب جانا؛ موثر ہونا، سینے میں کھٹکنا، کھبنا۔

"ان کے خاص لفظ اور جملے جن میں جدت اور طباعی کی جو پائی جاتی تھی اب تک دلوں میں چبھتے ہیں" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٥)

چبھنا or chubhna english Translation

be disagreablebe goadedbe percedbe prickedbe thrustfeel pinprickspinchto be disagreebleto be goadedto be stungTo prickto stick into

محاورات

  • آنکھوں میں چبھنا
  • دل میں چبھ جانا یا چبھنا
  • نظر میں چبنا یا چبھنا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!