تحویل کے معنی

تحویل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَح + وِیل }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو |کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(نجوم) داخل ہونا","ایک قسم کی رقم کو دوسری قسم کی رقم میں لے جانا۔ جیسے آنے کے روپے","حالت بدلنا","ستارے کا عمل ہونا","مالگزاری کا روپیہ","نقل مکان کرنا","نیا کرنا","کسی ستارے کا ایک بُرج سے دوسرے بُرج میں آنا","کسی ستارے کا بُرج میں آنا","کسی ستارے کا عمل ہونا"]

حول تَحْوِیل

اسم

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَحْوِیلات[تَح + وی + لات]

تحویل کے معنی

١ - تغیر، تبدیل، (حال یا مکان سے منتقلی، پھرنا، پھیرنا، بدلنے کا عمل)۔

 مئی کی جون میں تحویل ہوئی جاتی ہے جسم کیا روح بھی تحلیل ہوئی جاتی ہے (١٩٣١ء، بہارستان، ٤٩٨)

٢ - [ نجوم و ہیئت ] سورج چاند یا کسی ستارے کا ایک برج سے دوسرے برج میں آنا، کسی ستارے کا کسی برج میں داخل ہونے کا عمل۔

 جبکہ برج قوس میں تحویل ہو تیر فلک تجھ صفائے شست کی تعریف لکھتا ہے وہاں (١٨٠٦ء، ایمان، ایمان سخن، ٤٣)

٣ - سپردگی، حوالگی، امانت سپرد کرنا۔

|ریل سے اترا، سامان اسٹیشن ماسٹر کی تحویل میں دیا۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٢٦:٧)

٤ - سرمایہ، خزانہ، جمع پونجی۔

|ماہواری قرآن خواں کی تنخواہ بھی چچا کی تحویل سے جاتی تھی۔" (١٩٣١ء، رسوا، اختری بیگم، ٨٦)

٥ - [ حساب ] ایک قیمت کی رقم کو ادنٰی یا اعلٰی قیمت کی رقم میں تبدیل کرنا، ایک عدد یا اعداد مختلف النوع کو ایک قسم کا عدد بنانا۔

|بڑے درجے کے عددوں کو چھوٹے درجے کی اکائیوں میں لائیں یا بالعکس اس کے چھوٹے درجے کے عددوں کو بڑے درجوں کی اکائیوں میں بیان کریں اسے تحویل کہتے ہیں مثلاً ایک روپے کی وہی قیمت ہے جو ١٩٢ پائی کی قیمت ہے۔" (١٨٥٦ء، علم حساب، ١٢٧)

تحویل کے مترادف

تفویض, حوالہ, امانت

امانت, بدل, بدلنا, بدلی, پونجی, تبادلہ, تبدیل, تجدید, تفویض, جمع, حوالگی, خزانہ, دویعت, دھن, سپردگی, سرمایہ, قبضہ, مال, نقدی, نقل

تحویل کے جملے اور مرکبات

تحویل قبلہ, تحویل دار, تحویل داری

تحویل english meaning

alteringchangingtransmuting; changetransfer; renovation; return; (in Astron.) passing of the sunmoonor a planet from one sign to another; caretrustcharge; a depositrevenue credit; cashfundscapital; a treasurycapitalcashmoon or a planet from one sign to anotherpassing of the sunpassing of the sun, moon or a planet from one sign to another

شاعری

  • جب کہ برج قوس میں تحویل ہو تیر فلک
    تجھ صفاے شست کی تعریف لکھتا ہے وہاں
  • دیکھئے کب شب ہو، کب آے گلے ملنے وہ ماہ
    دن تو ہے نو روز کا خورشید کی تحویل میں

محاورات

  • تحویل میں دینا
  • تحویل میں لینا

Related Words of "تحویل":