چرکا کے معنی

چرکا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَر + کا }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |چترک+کن| سے ماخوذ |چرکا| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دھبےدار","ایک طاﺋﺮ جو لال کے قدوقامت کا ہوتا ہے","داغ گرم لوہے کا","زخم خفیف","زخمِ خفیف","سفید داغ والا جسے برص ہوا ہو","سفید کوڑھ","کسی آہنی چیز کو گرم کرکے اس سے جلانا","ہلکا سا زخم"]

چترک+کن چَرْکا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : چَرْکے[چَر + کے]
  • جمع : چَرْکے[چَر + کے]
  • جمع غیر ندائی : چَرْکوں[چَر + کوں (و مجہول)]

چرکا کے معنی

١ - ہلکا زخم یا خراش، معمولی گھاؤ، ہلکا سا کٹاؤ، ضرر نقصان۔

"زخم مہلک نہ تھا محض ایک چرکا تھا۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم پچیسی، ١٢٩:١)

٢ - صدمہ، تکلیف، ایذا۔

"وہ دشمن کا کامیاب ہو جانا وہ اپنی بے بسی . یہ ایسے چرکے نہ تھے جو فون کے آنسو نہ دلواتے۔" (١٩٢٤ء، اختری بیگم، ١٦)

٣ - داغ، چتی، برص۔ (جامع اللغات، پلیٹس)

٤ - کان یا ناک چھیدنے کے لیے سوراخ کرنے کی جگہ پر چھیدنے سے پہلے سوئی کی نوک کا نشان لگانا تا کہ سوراخ غلط نہ ہوں۔ (ماخوذ: اصطلاحات پیشہ وراں، 87:4)۔

چرکا english meaning

a slight wounda cuta scratch; damageloss; fraudswindlepondpool of dirty watersacratchscratchWhite spotted (a form of leprosy)

محاورات

  • چرکا دینا یا لگانا

Related Words of "چرکا":