پوٹ کے معنی

پوٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پوٹ (و مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |پٹ| سے ماخوذ |پوٹ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "پریم ساگر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایام ماہواری","ایک کپڑا جس میں اناج باندھتے ہیں","ایک ہڈی کا نام جو گائے کی دُم کے اوپر ہوتی ہے","پانی کا فوارہ جو سمندر میں اٹھتا ہے","دھات پگھلانے والی چیز","مردہ کی چادر بیرونی جس میں اُسے لپیٹتے ہیں","کتاب کے اوراق کی وہ جگہ جو جلد بندی کے لئے خالی چھوڑ دی جاتی ہے","کتاب کے اوراق کی وہ جگہ جو دو ورقوں کے بیچوں بیچ جزو بندی یا کتاب سینے کی غرض سے سادی چھوڑ دی جاتی ہے","کفن کی چادر"]

پٹ پوٹ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : پوٹیں[پو (و مجہول) + ٹیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : پوٹوں[پو (و مجہول) + ٹوں (و مجہول)]

پوٹ کے معنی

١ - گٹھڑی، گٹھڑ، بقچہ، بنڈل، پشتارہ۔

|آٹے کی پوٹ اس کے سر پر رکھی اور لے چلا۔" (١٨٢٤ء، سیرِ عشرت، ١١٧)

٢ - [ مجازا ] ڈھیر، انبار، مجموعہ۔

|وہ کچی اینٹیں ڈھوتے جاتے تھے اور خوش ہو کر یہ شعر پڑھتے تھے - اور یہ پوٹیں مٹی کی ہیں مگر چونکہ اللہ کی راہ میں اٹھائی جاتی ہیں - ان پوٹوں سے کہیں بہتر نظر آتی ہیں۔" (١٩٥٨ء، ذکرِ حبیب، ٤٣)

٣ - کپڑے کے تھانوں کی بندھی ہوئی بڑی بہنگی، گانٹھ، پلندا، بوغ بند، بغچہ، گٹھڑ۔

|کپڑوں کی گٹھڑی باندھے - پوٹ لیے براجتے ہیں۔" (١٨٠٣ء، پریم ساگر، ٣٨)

٤ - ایک کپڑا جس میں اناج باندھتے ہیں۔ (جامع اللغات)۔

 ہوئی ہے مردک مانند ماہی پپوٹے آنکھ کے پانی کی ہیں پوٹ (١٩٠٥ء، داغ، یادگار داغ، ١٤٨)

٥ - [ مجازا ] نالی، پرنالہ، جھیل، تالاب۔

 عرق بن کر جو لیتا ہے رخِ محبوب کے بوسے اسے پانی کی پوٹ اے دیدۂِ نمناک ہونا تھا (١٨٧٣ء، کلیاتِ منیر، ٢١٨:٣)

٦ - فوارہ، سیل آب؛ گرہ۔

 تر دامنی سے اپنی برابر ہے مرتبہ دریا کی پوٹ اور مرے دامن کے پاٹ کا (١٨٧٣ء، دیوانِ فدا، ٦٢)

٧ - کثرت، افراط، بہتات۔ (جامع اللغات)۔

٨ - پاٹ، چوڑائی۔

پوٹ کے مترادف

بوجھ

افراط, انبار, بقچہ, بقچی, بنڈل, بوجھ, بہتات, پارسل, پرنالہ, پشتارہ, پشتوارہ, پوٹلی, تودہ, حیض, گٹھا, گٹھڑی, نالی, ڈھیر, کثرت, کفن

پوٹ english meaning

inner margin; bundlesettlement of revenue

محاورات

  • آفت کی پڑیا (یا پوٹ)
  • اگھانا بگلا پوٹیہ تیت
  • بامن بیٹا لوٹے پوٹے مول بیاج دونوں گھوٹے
  • پاؤں میں جوتی نہ سر پر ٹوپی (چپوٹی)
  • پوٹا تر ہونا
  • تمہارا کیا پوٹا (حوصلہ) ہے
  • دل لوٹ پوٹ ہونا۔ لوٹ جانا ۔ لوٹنا ۔ لوٹ ہوجانا یا ہونا
  • دہ پوٹیش شلیتہ بھاری
  • گڑ ‌کھائیں (پوٹے ‌میں ‌چھید ‌کریں) ‌گلگلوں ‌سے ‌پرہیز
  • لوٹ پوٹ چھاپنا

Related Words of "پوٹ":