چسپاں کے معنی

چسپاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَس + پاں }

تفصیلات

iفارسی زبان کے مصدر |چسپیدن| سے اسم فاعل |چسپاں| بنا۔ جو کہ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٩٥ء میں "دپیک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چپکا ہوا","چپکا ہونا","ٹھیک (کرنا۔ ہونا کے ساتھ) (چسپیدن چپکنا)"]

چَسْپِیدَن چَسْپاں

اسم

صفت ذاتی

چسپاں کے معنی

١ - ٹھیک، موزوں، چست، منطبق۔

"سہیلی اپنی ہم جولی سے ذو معنی بات کہتی ہے جو ساجن پر بھی چسپاں ہوتی ہے" (١٩٨٣ء، نذر خسرو، ٢٤)

٢ - چپکا ہوا، چسپیدہ، ملا ہوا۔

"کتاب کھولی تو ورق باہم چسپاں پائے" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٦٢)

٣ - پیوستہ، متصلی۔

"سکھوں کے گردوارے سے چسپاں ایک مسجد تھی" (١٩٢٢ء، دلی کی جاں کنی، ٨٤)

چسپاں english meaning

adhesiveaffixedapplicableapplicable viscousaptcoherenthangeronpastedslimmyslimystickingSticking togetherstoogestucktail of paper-kite

شاعری

  • تنگ آیا ہوں میں رشکِ تنگ پوشی سے تری
    اِس تنِ نازک سے یہ جامے کو چسپاں اختلاط
  • جی پھٹ گیا ہے رشک سے چسپاں لباس کے
    کیا تنگ جامہ لپٹا ہے اس کے بدن کے ساتھ
  • چسپاں ہے اس بدن سے پیراہن حریری
    اتنی بھی تنگ پوشی جی اب تک تنگ آیا
  • قاسم سوں جے نکلتے ہیں بھار
    لگیں دل سوں چسپاں ہو کر تل کے سار
  • رنگ صحبت دیکھ کر رنگ اور لائے
    اس کو چسپاں اختلاطی خوش نہ آئے

محاورات

  • چسپاں کرنا

Related Words of "چسپاں":