چسکی کے معنی

چسکی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چُس + کی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کا لفظ |چوش + ک + اکا| سے ماخوذ اردو میں چُسکی| بنا اور بوطر اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥١ء میں "نوادرالالفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["افیون کا گھونٹ","افیون کا گھونٹ جو خلاف معمول پیا جائے","حقے کا گھونٹ","گھلی ہوئی افیون جو افیونی خلاف وقت پی لے","گھلی ہوئی افیون کا گھونٹ (لگا۔ لگنا کے ساتھ) (س چُش۔ چکھنا)"]

چوش+ک+اکا چُسْکی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث )

اقسام اسم

  • جمع : چُسْکِیاں[چُس + کِیاں]
  • جمع غیر ندائی : چُسْکِیوں[چُس + کِیوں (و مجہول)]

چسکی کے معنی

١ - گھونٹ، جرعہ، کش۔

"خوب پیے ہوئے تھے اس پر بھی بار بار جیب سے فلاسک نکال کر پیٹھ موڑ کر چسکی لگائے جارہے تھے" (١٩٦٢ء، معصومہ، ٤٢)

٢ - گھونٹ گھونٹ پینے کا عمل؛ مزہ لے لے کر پینا۔

 چسکی لی تو بات ہے کل کی آنکھ میں میری گھس گئی نلکی (١٩٨٥ء، پھول کھلے ہیں رنگ برنگے، ٤٠)

٣ - ذراسی افیون جو افیمی خلاف وقت کھا پی لیتے ہیں۔

"دوسری چیز افیم تھی، وہ اس کی صبح شام چسکی ضرور لگاتے" (١٩٥٤ء، ہمار گاؤں، ١٥٥)

چسکی کے مترادف

گھونٹ, کش

جرعہ, جُرعہ, سُڑک, گھونٹ, کش

چسکی english meaning

a pull a pipea pull at a pipea sipMouthful for drinksuck

محاورات

  • چسکی لگنا

Related Words of "چسکی":